حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 438 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 438

حقائق الفرقان لدا ٧ سُورَةُ الْأَعْرَافِ ۱۔ بعض خدا کے منکر ہیں ۲۔ بعض خدا کو مانتے ہیں مگر اس کے متصرف ہونے کے قائل نہیں۔ ۔ بعض دعا کے قائل ہیں مگر اسباب پرستی میں منہمک ہیں ۔ پس تم کامل امید - کامل یقین کامل مجاہدہ سے دعا میں لگے رہو۔ اور دعاؤں میں لفظ رب کا بہت استعمال کرو۔ خُفْيَةً ۔ چلتے بیٹھتے ، بات کرتے ، کتاب پڑھتے سب حالات میں ۔ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ ۔ ایک شخص نے بلند آواز سے دعا کی تو رسول اکرم نے فرما یا لا تَدْعُونَ أَصَم وَلَا غَائِباً ۔ ایک شخص نے دعا کی کہ جنت میں ایسے ایسے کو ٹھے مجھے دے۔ آپ نے فرمایا۔ جنت مانگو حد سے نہ بڑھو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۶) لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ - چلا کر دعا نہ کرو۔ قرآن وحدیث کے خلاف دعائیں کرنا۔ طلب محال صلہ رحم کے خلاف نہ ہو ۔ رشتہ داروں کے حق میں بد دعا نہ کرو۔ حضرت مسیح موعود کو حکم أُجِيبُ كُل دُعَائِكَ إِلَّا فِي شُرَكَاتِكَ اور نبی کریم کو فرمایا ۔ لَيْسَ لَكَ مِنَ الْأَمْرِ شَيْنِي تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۴) ۵۷- وَلَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَاحِهَا وَ ادْعُوهُ خَوْفًا وَطَمَعًا إِنَّ رَحْمَتَ اللهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ - ترجمہ ۔ اور نہ فساد کرو ملک میں اس کی درستی کے بعد اور اللہ کو پکارتے رہو ڈر ڈر کر اور امیدیں رکھ رکھ کر۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ کی رحمت قریب ہے محسنوں سے۔ تفسیر۔ اِنَّ رَحْمَتَ اللهِ - قبولیت کے لئے فضل کی ضرورت ہے۔ وہ محسنوں کے قریب ہے پس تم محسن بن جاؤ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۶) نجات صرف رحم اور فضل سے ہے۔ اور رحم اور فضل کا مستحق ایماندار ہے۔ إِنَّ رَحْمَتَ اللهِ قَرِيبٌ مِنَ الْمُحْسِنِينَ - " ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۹۰) لے میں تیری ساری دعائیں قبول کروں گا مگر شرکاء کے بارہ میں نہیں۔ ۲ے تیرا اس معاملہ میں کچھ (دخل ) نہیں۔ سے بے شک مہر اللہ کی نزدیک ہے نیکی والوں سے۔