حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 434
حقائق الفرقان ۴۳۴ سُورَةُ الْأَعْرَافِ کریں گے ان کو ارشاد ہے کہ چلے جاؤ جنت میں نہ آئندہ تمہیں کچھ خوف ہوگا اور نہ گزشتہ ہی عمل کے لئے پچھتاؤ گے۔ تفسیر ۔ اُدْخُلُوا ۔ داخل ہو۔ کہنے والے اصحاب الاعراف ہوں گے۔ لَا خَوْفٌ عَلَيْكُمْ - سب سے بڑا خوف تو حشر میں ہوگا۔ جہاں اولین و آخرین جمع ہوں گے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۵) ۵۲ - الَّذِينَ اتَّخَذُوا دِينَهُمْ لَهْوًا وَ لَعِبًا وَغَرَّتْهُمُ الْحَيُوةُ الدُّنْيَا فَالْيَوْمَ نَنْسُهُمْ كَمَا نَسُوا لِقَاءَ يَوْمِهِمْ هَذَا وَمَا كَانُوا بِايْتِنَا يَجْحَدُونَ - ترجمہ ۔ جنہوں نے اپنا دین ٹھہرایا ہے اللہ سے غافل کرنے والی چیز اور فرضی کھیل کو اور دنیا کی زندگی نے ان کو دھوکا دیا ہے تو آج ہم ان کو ترک کر دیں گے جیسا انہوں نے فراموش کر دیا تھا آج کے دن کے ملنے کا خیال اس وجہ سے کہ وہ ہماری آیتوں کا سخت انکار کرتے تھے۔ تفسیر الَّذِينَ اتَّخَذُوا ۔ یہ کافرین کی تعریف ہے۔ کھوا ۔ جو غافل کر دے۔ ایسا وظیفہ بھی لہو ہے۔ جس کو پڑھتے پڑھتے لوگ فرض قضا کر دیتے ہیں ۔ لعبا ۔ جو بے حقیقت ہو۔ یہ مرض آج کل بہت زور پر ہے ۔ لوگ دین کو بے حقیقت سمجھتے ہیں ۔ کسی حق کے لینے کے لئے وکیل سے مشورہ لیتے ہیں۔ پہلے یہ دریافت نہیں کر لیتے ۔ کہ شریعت میں جائز ہے یا نہیں ۔ نَفْسُهُمُ ۔ آج ہم ان کو ترک کرتے ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۱۰۵) ۵۴ - هَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا تَأْوِيلَهُ يَوْمَ يَأْتِي تَأْوِيلُهُ يَقُولُ الَّذِينَ نَسُوهُ مِنْ قَبْلُ قَدْ جَاءَتْ رُسُلُ رَبَّنَا بِالْحَقِّ فَهَلْ لَّنَا مِنْ شُفَعَاءَ فَيَشْفَعُوا لَنَا أَوْ نُرَدُّ فَتَعْمَلَ غَيْرَ الَّذِى كُنَّا نَعْمَلُ قَدْ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ وَضَلَّ عَنْهُمْ مَا كَانُوا يَفْتَرُونَ ۔ ترجمہ ۔ کیا وہ انتظار کرتے ہیں اس کی سچائی ظاہر ہونے کا۔ جس دن اس کی حقیقت ظاہر ہوگی تو وہ