حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 430 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 430

حقائق الفرقان لدامه ۔ سُورَةُ الْأَعْرَافِ ۴۱- إِنَّ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِأَيْتِنَا وَاسْتَكْبَرُوا عَنْهَا لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَلَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُجْرِمِينَ - ترجمہ ۔ بے شک جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو اور تکبر کیا ان سے، ان کے لئے آسمان کے دروازے نہ کھولیں گے اور نہ داخل ہوں گے باغ میں جب تک نہ داخل ہو جائے اونٹ سوئی کے ناکے میں ۔ اور ہم اسی طرح سزا دیتے ہیں جناب الہی سے قطع تعلق کرنے والوں کو۔ تفسیر - جمل ۔ اونٹ کو بھی کہتے ہیں۔ اور جہاز اور بڑی کشتیوں کے موٹے رستے کو بھی۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۴) وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا أُولَئِكَ اصْحَبُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ - ترجمہ۔ اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے تو ہم زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے مگر اس کی طاقت کے موافق یہی لوگ جنتی ہیں اور وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ - تفسیر ۔ عَمِلُوا الصلحت - دجال نے اس شبہ کو بہت بڑھایا ہے۔ چنانچہ پولوس کہتا ہے کہ شریعت انسان کو کمزور ثابت کرنے کے لئے آئی ہے۔ یہ بالکل غلط ہے۔ غلطی پر ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں۔ قرآن پر عمل نہیں ہو سکتا ۔ لوگ قرآن کے احکام سے بڑھ کر اور نہایت ہی معاملات پر اپنی رسوم میں عمل کرتے ہیں۔ اسلام نے تو شادی کو ایجاب و قبول اور نمی کو جنازہ اور انا للہ پر ختم کر دیا ہے۔ اور لوگوں کو ان کے دونوں امور میں جو کچھ کرنا پڑتا ہے وہ ظاہر ہے۔ کہتے ہیں۔ شریعت پر عمل مشکل ہے اور شادیوں کے لئے تو اپنی زمینوں تک رہن کر دینے سے نہیں جھجکتے۔ ینے سے نہیں جھجکتے ۔ پس کیا خدا کے نام کچھ دینے کا حکم نا قابل برداشت کہا جا سکتا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۴)