حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 34 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 34

حقائق الفرقان الله له سُورَةُ آل عِمْرَان ہو سکتا ہے؟ پس یہ حَصُورًا بھی اس الزام کی تردید میں آیا ہے جو ان پر لگایا گیا۔ ایک کنچنی نے زکریا کے خاندان پر یہ گند بکا تھا۔ اني يَكُونُ لِي غُلَم میں بڑھا ۔ پس میں ایسا لڑکا جو جوان بھی میرے سامنے ہو جائے عجیب ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳ ، ۳۴ مورخه ۱۷ رجون ۱۹۰۹ ء صفحہ ۵۸،۵۷ ) سمجھتا ہوں ۔ ۴۲ - قَالَ رَبِّ اجْعَلْ لَى آيَةً قَالَ ايَتُكَ أَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلَثَةَ أَيَّامٍ إِلَّا رَمْنَا ۖ وَاذْكُرُ رَبَّكَ كَثِيرًا وَ سَبِّحُ بِالْعَشِيِّ وَالْإِبْكَارِ - ترجمہ۔ عرض کی اے میرے رب ! تو مقرر فرمادے میرے لئے کوئی نشانی ۔ فرمایا تیری نشانی یہ ہے کہ تو نہ بات کرے لوگوں سے تین دن مگر اشارہ سے۔ اور ذکر کرتے رہنا اپنے رب کا بہت اور تسبیح کرتے رہنا شام اور صبح کو۔ تفسیر - قَالَ ايَتُكَ أَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلَثَةَ أَيَّامٍ إِلا رمزا ۔ تو تین دن لوگوں سے کلام نہ کرے گا ہاں مگر اشارہ کے ساتھ ۔ جب تو کلام نہ کرے گا تو ہم تیرے لئے وہ بات پیدا کر دیں گے۔ یہ معنے نہیں کہ آپ تین دن کے لئے آپ گونگے ہو گئے اگر یہ بات تھی تو پھر وَ اذْكُرْ رَبَّكَ كَثِيراً وَ سبح کے کیا معنے ہوئے؟ میں نے اس نسخہ کو بے اولادوں کے لئے بہت آزمایا اور اکثر مفید یا یا ہے۔ ایسے لوگوں کو میں نے کہا ہے کہ کم بولنے کی عادت ڈالو اور تسبیح و ذکر میں مشغول رہو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳ ، ۳۴ مؤرخہ ۱۷ رجون ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۸) ۴۳۔ وَ إِذْ قَالَتِ الْمَلَئِكَةُ يَمَرْيَمُ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَاكِ وَ طَهَّرَكِ وَاصْطَفَاكِ عَلَى نِسَاءِ الْعَلَمِينَ - ترجمہ ۔ (اور اے پیغمبر وہ کیفیت بھی بیان کر ( جب کہا فرشتوں نے اے مریم ! اللہ نے تجھ کو چن لیا اور خاص کر لیا اور تجھ کو پاک صاف بنایا اور برگزیده اور برگزیدہ کیا تجھ کو اُس وقت کی سب عورتوں پر ۔ تفسیر ۔ وَإِذْ قَالَتِ الْمَليكة - دنیا میں دو خیالات کے لوگ رہتے ہیں ایک وہ جو ہر با بات میں عالم اسباب ۔۔۔ رکھتے ہیں ۔ وہ کسی قدرت کے اسباب کے سوا قائل نہیں ۔ وہ ہر امر میں ایک