حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 425
حقائق الفرقان ۴۲۵ سُورَةُ الْأَعْرَافِ دیکھتا ہے اور اس کے قرابت دار (یعنی شیطان کے ) اس طرح جس طرح تم ان کو نہیں دیکھتے ۔ ہم نے شیطانوں کو بے ایمانوں کا دوست بنایا ہے۔ تفسیر مِنَ الْجَنَّةِ - جنت سے۔ باغ سے۔ سَواتِهِمَا ۔ کمزوری۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۴) تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۴) ۲۹ - وَإِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً قَالُوا وَجَدْنَا عَلَيْهَا آبَاءَنَا وَاللَّهُ أَمَرَنَا بِهَا قُلْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ أَتَقُولُونَ عَلَى اللهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ ۔ ترجمہ ۔ جب وہ کرتے ہیں کوئی بے حیائی کا برا کام تو کہتے ہیں کہ ہم نے اسی پر پایا اپنے باپ دادوں کو ، اور اللہ نے ہم کو اس کا حکم کیا ہے۔ تم جواب دو اللہ نہیں حکم کرتا برے کام کا۔ کیا تم جھوٹ بولتے ہو اللہ پر جس کا تم کو علم نہیں۔ تفسیر ۔ اور جب کریں کچھ عیب کا کام کہیں ہم نے پایا اس پر اپنے باپ دادوں کو اور اللہ نے ہم کو یہ حکم کیا۔ تو کہ اللہ حکم نہیں کرتا عیب کے کام کو ۔ ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۳۲۵ حاشیه ) وَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً قَالُوا وَجَدْنَا عَلَيْهَا آبَاءَنَا وَاللهُ اَمَرَنَا بِهَا قُلْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ أَتَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ - قُلْ أَمَرَ رَبِّي بِالْقِسْطِ (الاعراف: ۲۹، ۳۰) جب یہ لوگ کچھ برا کام کرتے ہیں اور اس پر کوئی ملامت کنندہ ملامت کرتا ہے تو جواب میں کہا کرتے ہیں کہ ہمارے آبا و اجداد بھی اسی طرح کرتے آئے ہیں ۔ اس لئے یہ بات فحش نہیں اور بعضے یہ بھی کہتے ہیں کہ خدا نے ہی ان باتوں کا امر کیا ہے اور اپنے دعوے کے اثبات میں بعض آیات شرارت سے پیش کرتے ہیں ۔ خدا تعالیٰ ان کا رد فرماتا ہے کہ خدا کی شان کے تو یہ بات شایان ہی نہیں کہ وہ فحش کا امر کرے تم کو تو صفات الوہیت کا علم ہی نہیں جو خدا کی طرف ان باتوں کو منسوب کرتے ہو۔ خدا کا امر تو ہمیشہ عدل اور انصاف پر مبنی ہوتا ہے جس میں کسی قسم کے جبر وا کراہ کو دخل نہیں ۔ البدر جلد ۴ نمبر ۶ مؤرخه ۱۸ فروری ۱۹۰۵ ء صفحه ۷ )