حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 424 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 424

حقائق الفرقان ۴۲۴ سُورَةُ الْأَعْرَافِ دعوے کئے اول حضرت عیسیٰ مر گئے اس کے دلائل و اصول بتائے اور قرآن سے ثابت ہوئے کہ واقعی مر گئے جیسے فِيهَا تَحْيَوْنَ وَ فِيهَا تَمُوتُونَ وَ مِنْهَا تُخْرَجُونَ - أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا احْيَاء وَ امْوَانًا (المرسلت : ۲۷) دوم ایک عیسی کی آمد ہے اور فرمایا کہ وہ میں ہوں ۔ ہم نے اس کو نشانوں سے مانا اور میں خود بھی نشان ہوں اور میرا گھر بھی نشانوں سے بھرا پڑا ہے۔ تیسرا جو طبعی موت سے مر جاتے ہیں وہ پھر اس دنیا میں پھر نہیں آتے اس کو بھی ہم نے واضح طور سے اور بالکل قرآن کریم کے مطابق پایا۔ الفضل جلد نمبر ۲۲ مؤرخه ۱۲ نومبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۵) ۲۷ - يبني آدَمَ قَدْ اَنْزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا يُوَارِي سَواتِكُمْ وَرِيشًا وَلِبَاسُ التَّقْوى ذَلِكَ خَيْرٌ ذَلِكَ مِنْ أَيْتِ اللَّهِ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ - ترجمہ ۔ اے آدم کی اولاد بے شک ہم نے اتارا تمہارے لئے لباس جو چھپائے تمہارے عیبوں کو اور زینت کا لباس ۔ اور اللہ کو سپر بنانے کا لباس سب سے بہتر ہے۔ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے تا کہ لوگ یاد کر لیں۔ تفسیر تین قسم کے لباس ہیں ۔ يُوَارِي سَواتِكُمْ ۲۔ وَ دِینا ۔ وہ لباس جو کہ جمعہ کے دن عید کے دن ، بیا ہوں شادیوں کے موقع پر لیا جاتا ہے ۔ یعنی زینت کا لباس ۔ ۳۔ تَقِيكُمْ بَأْسًا (النحل: ۸۲) جولڑائی سے تم کو بچائے ۔ لِبَاسُ الْحَرِّ وَ الْبَرْدِ لِبَاسُ التَّقْوَى ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۴) ۲۸ - يبنى آدَمَ لَا يَفْتِنَنَّكُمُ الشَّيْطَنُ كَمَا أَخْرَجَ أَبَوَيْكُمْ مِّنَ الْجَنَّةِ يَنْزِعُ عَنْهُمَا لِبَاسَهُمَا لِيُرِيَهُمَا سَواتِهِمَا إِنَّهُ يَرْكُمْ هُوَ وَقَبِيلُهُ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَوْنَهُمْ إِنَّا جَعَلْنَا الشَّيْطِينَ أَوْلِيَاءَ لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ۔ ترجمہ ۔ اے آدم کی اولاد کہیں آزمائش میں نہ ڈالے تم کو شیطان جیسا نکال دیا تمہارے ماں باپ کو خاص باغ سے چھین کر ان سے ان کے لباس تا کہ دکھائے ان کو ان کے عیب ۔ بے شک وہ تم کو اے کیا ہم نے زمین کو زندوں اور مردوں کے واسطے ساتھ ملانے والی نہیں بنایا ( کافی نہیں بنایا ) ۔ گرمی اور سردی کا لباس (اور ) لباس تقوی۔