حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 33 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 33

حقائق الفرقان ۳۳ سُورَةُ آل عِمْرَان جناب سے کافر ہوتا ہے۔ ہاں یہ صحیح ہے کہ انبیاء دعا نہیں کرتے جب تک خاص تحریک اور اجازت الہی نہ ہو۔ حضرت نوح کی نسبت پڑھو انچ اَعِظُكَ أَنْ تَكُونَ مِنَ الْجُهِلِينَ (هود : ۴۷) پس اس وقت زکریا کو ایک تحریک ہوئی تو کہا اے خدا ! ایسی نیک اولاد مجھے بھی دے۔ یہ معنے ہیں هَبْ لِي مِن لَّدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ کے ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳ ، ۳۴ مؤرخہ ۱۷ جون ۱۹۰۹ ء صفحہ ۵۷) ۴۱،۴۰- فَنَادَتْهُ الْمَلَئِكَةُ وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّى فِي الْمِحْرَابِ أَنَّ اللَّهَ يُبَشِّرُكَ بِيَحْيَى مُصَدِّقًا بِكَلِمَةٍ مِنَ اللهِ وَ سَيِّدًا وَ حَصُورًا وَ نَبِيًّا مِنَ الصَّلِحِينَ - قَالَ رَبِّ أَنَّى يَكُونُ لِي غُلَمُ وَقَدْ بَلَغَنِيَ الْكِبَرُ وَامْرَأَتِي عَاقِرُ قَالَ كَذَلِكَ اللهُ يَفْعَلُ مَا يَشَاءُ - ترجمہ ۔ تو زکریا کو فرشتوں نے آواز دی اور وہ کھڑا دعا مانگ رہا تھا حجرے میں کہ اللہ تجھ کو خوش خبری دیتا ہے یحییٰ کی اور وہ مصدق ہو گا کلام الہی سے اور وہ سردار ہو گا اور بدیوں سے بچنے والا ہوگا اور نبی ہوگا سنوا ر والوں میں سے ۔ زکریا نے عرض کیا ۔ کب ہوگا میرے لئے لڑکا حالانکہ مجھ پر آچکا ہے بڑھاپا اور میری بی بی بانجھ ہے ۔ فرمایا اسی طرح دیتا ہے اللہ جو چاہتا ہے۔ تفسیر - مُصَدِّقًا۔ وہ راستیوں کی تصدیق کرنے والا ہوگا۔ بِكَلِمَةٍ مِّنَ اللہ ۔ یہ بشارت ایک کلام کے ذریعہ ہوئی جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳ ، ۳۴ مورخہ ۱۷ جون ۱۹۰۹ ء صفحہ ۵۷ ) بِكَلِمَةٍ مِّنَ اللهِ - اللہ کی کلام سے ایک کا مصدق ہوگا۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۶) حَصُورًا ۔ بدیوں سے پاک ۔ یہ غلط ہے کہ وہ ہیجڑے تھے۔ انبیاء کے صفات بلا ضرورت کے بیان نہیں ہوتے ۔ ایک جگہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا كَفَرَ سُلَيْن (البقرة: ۱۰۳) تو کیا نی کا فربھی ا میں تجھ کو نصیحت کرتا ہوں کہ تو جاہلوں میں سے نہ ہو جانا۔ ۲ اور سلیمان تو حق چھپانے والی باتوں سے کوئی تعلق نہ رکھتا تھا۔ (ناشر)