حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 419
حقائق الفرقان ۴۱۹ سُورَةُ الْأَعْرَاف سُورَةُ الْأَعْرَافِ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - بسب عظمت نام اللہ تعالیٰ کے جو رحمن الرحیم ہے اُسی کے نام سے پڑھنا شروع کیا جاتا ہے۔ ٢- المص ترجمہ میں ہوں اللہ بہت جاننے والا صادق ۔ تفسیر - انا أَعْلَمُ ۔ صادق القول صادق الوعد۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۴) ص کے معنی افَضِلُ أَصَوِّرُ ۔ اس سورۃ میں نظائر کے ذریعہ دلائل نبوت دیئے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۴) اتَّبِعُوا مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُم مِّنْ رَّبِّكُمْ وَلَا تَتَّبِعُوا مِنْ دُونِهِ أَوْلِيَاء قَلِيلًا ما تَذَكَّرُونَ - ترجمہ ۔ تم اتباع کرو اس کتاب کی جو تمہارے رب کی طرف سے تمہاری طرف نازل ہوئی اور اللہ کے سوائے کوئی تمہارا ولی نہ ہو جس کی اتباع کرو مگر تم لوگ کم ہی نصیحت سنتے (اور اتباع کرتے ) ہو ۔ تفسیر - ما أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ - صرف نبی کریم پر انزال نہیں ہوا۔ بلکہ کم ظاہر کرتا ہے کہ اور بھی اس نعمت سے سرفراز ہوئے ۔ گویا ان کی طرف ہی نازل ہوا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۴) - فَمَا كَانَ دَعْوبُهُمْ إِذْ جَاءَهُمْ بَأْسُنَا إِلَّا أَنْ قَالُوا إِنَّا كُنَّا ظُلِمِينَ ۔ ترجمہ۔ بات ہی کیا تھی جب ہمارا عذاب آیا تو کہہ اٹھیں کہ بے شک ہم ظالم سے تھے۔ تفسیر - دعوالهم - ان کا عذر - (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۴)