حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 418 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 418

حقائق الفرقان ۴۱۸ سُورَةُ الْأَنْعَامِ تفسیر کہہ میری نماز اور قربانی اور میرا جینا اور میرا مرنا اللہ کے لئے ہے۔ جو جہانوں کا پروردگار ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں اور اس بات کا مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں پہلا مسلم ہوں ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۸) میری نماز، میری قربانی، میرا جینا اور میرا مرنا اللہ کے ہاتھ ہے جو پروردگار ہے جہانوں کا۔ اس کا کوئی شریک نہیں اور اسی کا مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں پہلا فرماں بردار ہوں ۔ جیسے ہمارے سب کام البی رضامندی کے لیے ہونے چاہئیں اسی طرح قربانیاں بھی اسی کے نام کی ہونی چاہئیں۔ سجدہ ہو تو اسی کا تعظیم ہو تو اسی کی ۔ ذبح ہو تو اسی کے نام کا وغیرہ وغیرہ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۹۰،۱۸۹)