حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 409 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 409

حقائق الفرقان ۴۰۹ سُورَةُ الْأَنْعَامِ تا کہ ان کو ہلاک کریں اور گڑ بڑ کر دیں ان پر ان کا دین ۔ اور اگر اللہ نے چاہا ہوتا تو وہ یہ نہ کرتے تو چھوڑ دے ان کو اور ان کے افتراؤں کو۔ تفسیر - قَتْلَ أَوْلَادِهِمْ ۔ ہندؤوں میں ایسے کئی معاملات ہوتے ہیں۔ ایک مہنت آیا ہے۔ اور اس نے کہا ہے کہ ہم ماس کھاتے ہیں اور ماس بھی تمہارے بیٹے کا۔ شرط یہ ہے کہ قیمہ بناتے ہوئے خوشی کے گیت گاؤ۔ اس پر معتقدین نے ایسا کیا ہے۔ پھر تم نے سنا ہوگا کہ یہ فلاں بزرگ کا توشہ ہے۔ اس میں فلاں فلاں آدمی شریک نہیں ہو سکتے ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۳) وَ لَوْ شَاءَ اللهُ مَا فَعَلُوهُ ۔ اور اگر تیرا رب چاہتا تو یہ کام نہ کرتے۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۱ حاشیه ) ۱۳۹ - وَ قَالُوا هَذِهِ أَنْعَامُ وَحَرْثٌ حِجْرٌ لَا يَطْعَمُهَا إِلَّا مَنْ تَشَاءُ بِزَعْمِهِمْ وَ أَنْعَامُ حُرِّمَتْ ظُهُورُهَا وَ اَنْعَامُ لَا يَذْكُرُونَ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا افْتِرَاء عَلَيْهِ سَيَجْزِيهِمْ بِمَا كَانُوا يَفْتَرُونَ ترجمہ ۔ اور کہتے ہیں یہ چوپائے اور کھیتی اچھوتی ہے اس کو کوئی نہ کھائے مگر جسے ہم چاہیں اپنے خیال کے موافق اور کچھ جانور ہیں جن کی پیٹھیں حرام کر دی گئیں ہیں اور بعض چوپائے ہیں جن پر اللہ کا نام نہیں لیتے اللہ پر بہتان باندھ کر قریب ہی ان کو سزا دے گا اس بہتان کی جو وہ باندھتے ہیں ۔ تفسیر - يَذْكُرُونَ اسْمَ اللهِ عَلَيْهَا۔ بلکہ جسے دیوی کہتے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۱۰۳) ۱۴۲ - وَهُوَ الَّذِي أَنْشَأَ جَنَّتِ مَعْرُوشْتٍ وَغَيْرَ مَعْرُوشَتِ وَ النَّخْلَ وَالزَّرْعَ مُخْتَلِفًا أكُلُهُ وَالزَّيْتُونَ وَالرُّمَّانَ مُتَشَابِهَا وَ غَيْرَ مُتَشَابِهِ كُلُوا مِنْ ثَمَرِةَ إِذَا اثْمَرَ وَأَتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ وَلَا تُسْرِفُوا إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ - ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جس نے پیدا کئے ٹٹیوں پر چڑھائے ہوئے منڈ وے دار باغ اور بے منڈوے کے اور کھجور کے باغ اور کھیتی مختلف پھلوں کی اور زیتون یعنی چکنائیاں اور انار ایک