حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 31 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 31

حقائق الفرقان ۳۱ سُورَةُ آل عِمْرَان امْرَأَتُ عمان - عمرانیوں کی ایک عورت نے عمران خاوند اور اس کی بی بی مراد نہیں۔ ( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۶) محررا - اب تک ہندوؤں میں اور بعض مسلمانوں میں یہ رسم ہے کہ اگر کسی کی اولاد زندہ نہ رہے تو وہ چڑھاوا چڑھا دیتا ہے۔ گویا اس پاک رسم کی اصل موجود ہے۔ وہ کسی خانقاہ کے نام پر تو نہ تھی۔ البتہ فرمایا کہ یا اللہ میں نے اپنے کام سے آزاد کر دیا۔ دین کے لئے وقف کر دیا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مورخه ۱۷ جون ۱۹۰۹ ء صفحہ ۵۷) ۳۷- فَلَمَّا وَضَعَتْهَا قَالَتْ رَبِّ إِنِّي وَضَعْتُهَا انْثَى وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ وَلَيْسَ الذَّكَرُ كَالْأُنثى وَ إِنِّي سَتَيْتُهَا مَرْيَمَ وَإِنِّي أَعِينُهَا بِكَ وَ ذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ - ترجمہ ۔ پھر جب اُس نے لڑکی جنی بولی اے میرے رب ! میں نے تو یہ لڑکی جنی اور اللہ بڑا جاننے والا ہے جو وہ جنی اور نہیں ( تمہارے گھرانہ میں اُس عورت کے جیسا کوئی لڑکا ( بھی ) اور میں نے اس کا نام مریم رکھا ہے اور میں تیری پناہ میں دیتی ہوں اُس لڑکی کو اور اس کے بال بچوں کو شیطان مردود سے۔ تفسير - وَضَعْتُهَا انٹی ۔ یہ اس لئے کہا کہ لڑکی کا رواج نہ تھا۔ لَيْسَ الذَّكَرُ كَالْانٹی ۔ اگر یہ خدا کا کلام ہے تو پیشگوئی ہے کہ یہ لڑکی معمولی عورتوں سے بہت اچھی ہوگی ۔ اگر اس میں عورت کا کلام ہے تو معنے ظاہر ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مورخہ ۱۷ ارجون ۱۹۰۹ ء صفحہ ۵۷) لَيْسَ الذَّكَرُ كَالانثى - اللہ نے فرمایا کہ لڑکا اس لڑکی جیسا نہ ہوتا۔ ( تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۶) وَ إِنِّي أَعِينُهَا بِک - کیا اچھا ہو کہ مسلمان اس ہدایت پر عمل کریں اور صحبت سے پہلے بہت بہت دعائیں کر لیا کریں تا کہ ان کی اولا د نیک ہو۔ اولاد ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مؤرخہ ۱۷ جون ۱۹۰۹ ء صفحہ ۵۷)