حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 398 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 398

حقائق الفرقان ۳۹۸ سُورَةُ الْأَنْعَامِ ا وَ إِنْ تُطِعْ أَكْثَرَ مَنْ فِي الْأَرْضِ يُضِلُّوكَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ إِنْ يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِنْ هُمْ إِلَّا يَخْرُصُونَ - ترجمہ ۔ اور اگر تو اکثر دنیا کے لوگوں کا کہا مانے گا تو تجھے بہکا دیں گے اللہ کی راہ سے وہ تو فقط خیال ہی پر چلتے ہیں اور اٹکل بازی ہی کرتے ہیں۔ تفسير - الا الظن ۔ اکثر لوگ اپنی انکل بازی سے نیکی بدی کی تشریح کرتے ہیں اور یہ راہ بالکل غلط ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ ر ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۱) اگر تو زمین کے بہت عوام لوگوں کی بات مانے تو وہ خدا کی راہ سے ہٹا کر تباہ کر دیں۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۰۰) ۱۱۹ - فَكُلُوا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ إِنْ كُنْتُمْ بِأَيْتِهِ مُؤْمِنِينَ ۔ ترجمہ۔ تو تم اس میں سے کھاؤ جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو جب تم اس کی آیات پر ایمان رکھتے ہو۔ تفسیر فَكُلُوا ۔ جس طرح ایک جانور خاموش مالک کے آگے گردن رکھ دیتا ہے۔ اسی طرح مومن کو چاہیے کہ وہ اپنے مولی کے آگے سر رکھ دے۔ چونکہ جانور پر مولی کا نام لیا جاتا ہے۔ اس لئے اس میں اس کے ذبح میں ایک تعلیم حاصل کرنا چاہیے۔ حرمت کے چار قاعدے ہیں ۔ ایک وہ حرام ہے جو انسان کی جان کو ہلاک کر دے مثلاً مردار ۔ دوم وہ جو اخلاق میں شہوت و غضب کو بڑھائے مثلاً سور ۔ سوم وہ جو طبعی قوتوں کو برباد تشر کر دے مثلاً لہو جس کی زہر سنج ۔ استرخاء پیدا کرتی ہے ۔ جو قو میں مردار ۔ خون ۔ سور۔ غیر اللہ کے نام کا استعمال کرتی ہیں ان میں الہیات کے سمجھنے کی قوت نہیں رہتی ۔ چہارم جو غیر اللہ سے تقرب اور حاجت روائی کے لئے ذبح کیا جاوے اور یہ شرک ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۱)