حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 394
حقائق الفرقان ۳۹۴ سُورَةُ الْأَنْعَامِ تمہارے مقابلہ میں نہ سمجھنے سے اللہ تعالیٰ کو برا کہہ بیٹھیں گے۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۷) ا وَ اَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَئِنْ جَاءَتْهُمْ آيَةٌ لَيُؤْمِنُنَّ بِهَا قُلْ إِنَّمَا الْأَيْتُ عِنْدَ اللهِ وَمَا يُشْعِرُكُمْ أَنَّهَا إِذَا جَاءَتْ لَا يُؤْمِنُونَ۔ ترجمہ ۔ اور وہ اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں سخت سخت قسمیں کہ اگر ان کے سامنے کوئی نشان ظاہر ہوتا تو وہ ضرور ضرور اس پر ایمان لاتے۔ تم کہہ دو نشانیاں تو اللہ ہی کے پاس ہیں اور تمہیں کیا شعور کہ جب وہ نشانیاں آجائیں تو بھی وہ نہ مانیں گے۔ تفسیر - لين جَاءَتْهُمْ آيَةً معجزات کے منکر لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ نبی کریم نے کوئی نشان نہیں دکھلایا۔ یہ بات غلط ہے۔ اِنَّمَا الْأَيْتُ عِنْدَ اللهِ میں تو یہ بتایا گیا ہے کہ میرے اللہ کے پاس تو ایک چھوڑ کئی آیات ہیں۔ میں کیوں نہ تمہیں نشان دکھلاؤں گا۔ جس مولی نے مجھے بھیجا۔ اس کے پاس تو آیات ہیں۔ پس وہ نشان کیوں نہ دکھلائے گا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۰) ااا - وَنُقَلِبُ أَفْدَتَهُمْ وَأَبْصَارَهُمْ كَمَا لَمْ يُؤْمِنُوا بِهِ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَ نَذَرُهُمْ ردروور فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ - ترجمہ۔ اور ہم ان کے دل الٹ دیں گے اور آنکھیں ، کیونکہ وہ قرآن کو مانتے ہی نہ تھے پہلے سے اور ہم ان کو رہنے دیں گے وہ اپنے بھترے اور سرکشی میں دل کے اندھے ہی رہیں گے سرکشته و پریشان ۔ تفسیر - گیا۔ کیونکہ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۰) ۱۔ انسان تیز دریا بہتا دیکھ کر دوڑتا چلا آئے کہ اس سے پار نکل جاؤں تو وہ بیوقوف ہے۔ ۲۔ کسی شخص نے مرغے کو بازو پھڑ پھڑا کر اذان دیتے دیکھا۔ کہا۔ میرے سامنے اکڑتا ہے میں بھی ایسا کروں گا ۔ پھر مرغا ایک دیوار سے دوسری دیوار پرچ ، دیوار سے دوسری دیوار پر چلا گیا۔ اس نے بھی زقند لگائی تو گر پڑا اور مر گیا۔ یہ حد سے بڑھنے کا نتیجہ ہے۔