حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 382
حقائق الفرقان ۳۸۲ سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ ۹۴، ۹۵ - وَ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا أَوْ قَالَ أُوحِيَ إِلَيَّ وَ لَمْ يُوحَ إِلَيْهِ شَيْءٍ وَ مَنْ قَالَ سَأُنْزِلُ مِثْلَ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ وَلَوْ تَرَى إِذِ الظَّلِمُونَ فِي غَمَاتِ الْمَوْتِ وَ الْمَلَئِكَةُ بَاسِطُوا أَيْدِيهِمْ أَخْرِجُوا أَنْفُسَكُمُ الْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُونِ بِمَا كُنْتُمْ تَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ غَيْرَ الْحَقِّ وَكُنْتُمْ عَنْ أيْتِهِ تَسْتَكْبِرُونَ - وَلَقَدْ جِئْتُمُونَا فَرَادَى كَمَا خَلَقْنَكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَ تَرَكْتُمْ مَّا خَوَلْتُكُمْ وَرَاءَ ظُهُورِكُمْ وَ مَا نَرَى مَعَكُمْ شُفَعَاءَكُمُ الَّذِينَ زَعَمْتُمْ أَنَّهُمُ فِيكُمْ شُرَكُوا لَقَدْ تَقَطَّعَ بَيْنَكُمْ وَضَلَّ عَنْكُمْ مَا كُنْتُمْ تَزْعُمُونَ - ترجمہ ۔ اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے یا کہے میری طرف وحی آتی ہے حالانکہ اس پر کچھ بھی وحی نہ آتی ہو اور جو کہے میں بھی قریب ہی اتار دوں گا اس کے جیسا جو اللہ نے اتارا اور کاش تو دیکھتا جب ظالم موت کی بیہوشیوں (یعنی سکرات ) میں ہوں اور فرشتے اپنے ہاتھ پھیلا رہے ہوں کہ لاؤ تمہاری جان نکالیں ( یالاؤ تمہاری جانیں دو ) آج تم کو سزا ملے گی ذلت کے عذاب کی۔ اس وجہ سے کہ تم اللہ پر ناحق جھوٹ بولتے تھے اور اس کی آیتوں سے تم تکبر کرتے تھے۔ بے شک تم ہمارے پاس آؤ گے اکیلے اکیلے جیسا ہم نے تم کو اول مرتبہ پیدا کیا اور ہم نے جو کچھ تم کو دیا تھا وہ سب کچھ چھوڑ آئے اپنی پیٹھوں کے پیچھے اور اب ہم دیکھتے نہیں تمہارے ساتھ تمہارا کوئی حمایتی جن کا تم زعم کرتے تھے کہ وہ تمہارے معاملات میں اللہ کے شریک ہیں۔ بے شک ٹوٹ گیا وہ کٹ گیا تمہارے آپس کا علاقہ اور وہ تم سے دور ہو گیا جس کا تم زعم کیا کرتے تھے۔ تفسیر - وَلَوْ تَرَى إِذِ الظَّلِمُونَ فِي غَمَرَاتِ الْمَوْتِ ۔ ایسے ظالم جو افتراء وحی کے مدعی ہوتے ہیں وہ ضرور ہلاک ہوتے ہیں اور ذلت کی موت مرتے ہیں جیسا کہ فرما یا تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُونِ - خَوَلْنَكُمْ - أَتَيْنَكُمْ - اَصْلَعْنَكُمْ - جو کچھ مال مویشی وغیرہ تمہاری بھلائی کے لئے دیا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ر ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۹۸)