حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 380 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 380

حقائق الفرقان ۳۸۰ سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ ۹۳ - وَ هُذَا كِتَبُ اَنْزَلْتُهُ مُبْرَكٌ مُصَدِّقُ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَلِتُنْذِرَ أُمَّ الْقُرَى وَ مَنْ حَوْلَهَا وَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَهُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ - ترجمہ ۔ اور یہ کتاب جو ہم نے اتاری ہے برکت والی ہے سچا بتاتی ہے ان کو جو اس سے پہلے ہیں تا کہ تو ڈرائے لگے والوں کو اور اس کے آس پاس والوں کو اور ان کو جو مرے بعد آخرت میں جی اُٹھنے کو مانتے ہیں اور وہ قرآن کو بھی مانتے ہیں اور یہی لوگ اپنی نمازوں کے بڑے پابند ہیں ۔ تفسیر وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ يُؤْمِنُونَ ہے ۔ یہ آیت ان لوگوں کے لئے جو صرف ایمان بالله وایمان بالاخرۃ کو ہی ذریعہ نجات ٹھہراتے ہیں۔ ایک حجت قوی ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو آخرت پر ایمان لاتے ہیں ان کے ایمان کا نشان یہ ہے کہ وہ قرآن کی بات پر بھی ایمان لاتے ہیں اور پھر نماز کی پابندی کرتے ہیں اور نماز ہی ایسی چیز ہے جو مسلمانوں کو دوسرے لوگوں سے ممتاز کرتی ہے۔ بعض لوگ مَنْ آمَنَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ (المائدة: ۷۰) آیت کو قرآن مجید سے پیش کیا کرتے ہیں لیکن وہ اس آیت کو نہیں پڑھتے ۔ ایسوں کے لئے چھٹے پارہ کے پہلے رکوع میں خدا نے فرمایا ہے۔ يُرِيدُونَ أَنْ يُفَرِّقُوا بَيْنَ اللهِ وَرُسُلِهِ وَيَقُولُونَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَنَكْفُرُ بِبَعْضٍ وَ يُرِيدُونَ أَنْ يَتَّخِذُوا بَيْنَ ذَلِكَ سَبِيلًا - أُولَئِكَ هُمُ الْكَفِرُونَ حَقًّا (النساء : ۱۵۱ ، ۱۵۲) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۹۸) انسان جب اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتا ہے تو آخرت پر ایمان لے آتا ہے اور جزا وسزا کے اعتقاد کے بعد ضرور ہے کہ قرآن اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے ( جس کے ساتھ ملائکہ و کتب کا ایمان بھی آگیا اور پھر مومن ۔ نماز کا پابند ہو جاتا ہے۔ ( بدر جلد ۹ نمبر ۲۳ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۱۰ صفحه ۳) لے جو اللہ کو مانے اور مرنے کے بعد آخرت میں جی اٹھنے کو مانے۔ ہے اور چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں میں فرق نکالیں اور کہتے ہیں کہ ہم بعضوں کو مانتے ہیں اور بعض کو نہیں مانتے اور چاہتے ہیں کہ ماننے اور نہ ماننے ۔ کے در میان ایک راہ نکال لیں ۔ تو یہی لوگ پکے کا فر ہیں ۔