حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 372
حقائق الفرقان ۳۷۲ سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ سے ایک اشتہار آ یا کہ کوئی سنی ابوبکر کا ایمان ثابت کر دے۔ ایک حدیث مسلمہ اہل سنت میں ہے کہ عائشہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ آپ کو بڑی تکلیف کس سے پہنچی ؟ تو آپ نے فرمایا تیری قوم سے۔ اب قوم کسی آدمی کی باپ، دادے تائے ہی ہوتے ہیں۔اس لئے ثابت ہوا کہ ابو بکر سے آپ کو بڑی تکلیف پہنچی ( نعوذ باللہ ) میں نے کہا كَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ کے معنے بھی حل ہو گئے ۔ آخر نبی کریم کی قوم عبداللہ ، ابوطالب اور علی ہی تھے۔ اس پر شیعہ ایسے شرمندہ ہوئے کہ پھر اشتہار چھپا دیا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۹۷) لِكُلِّ نَبَا مُسْتَقَر - صراحتہ عذاب کی خبر دی ہے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۳) ۶۹ - وَإِذَا رَأَيْتَ الَّذِينَ يَخُوضُونَ فِي ايْتِنَا فَاعْرِضْ عَنْهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ وَ إِمَّا يُنْسِيَنَّكَ الشَّيْطَنُ فَلَا تَقْعُدُ بَعْدَ الذِّكْرَى مَعَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ - ترجمہ ۔ اور جب تو ایسے لوگوں کو دیکھے جو نکتہ چینیاں کرتے ہیں ہماری آیتوں میں تو ان سے منہ پھیر لے جب تک کہ وہ نکتہ چینی کرنے لگیں دوسری باتوں میں ۔ اور اگر تجھے شیطان بھلا دے یہ بات تو یاد آئے پیچھے تو ہر گز نہ بیٹھنا ظالم قوم کے ساتھ ۔ تفسیر - يَخُوضُونَ - خوض کا ترجمہ ٹھیٹھ پنجابی میں کھیچ بہت موزوں ۔ لا تقعد - بالکل نہ بیٹھے یا بیٹھے تو جب یاد آئے اٹھ جائے۔ ہے۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۹۷) ا - وَ ذَرِ الَّذِينَ اتَّخَذُوا دِينَهُمْ لَعِبًا وَ لَهْوًا وَ غَرَّتْهُمُ الْحَيُوةُ الدُّنْيَا وَ ذَكِّرُ بِهِ أَنْ تُبْسَلَ نَفْسٌ بِمَا كَسَبَتْ * لَيْسَ لَهَا مِنْ دُونِ اللَّهِ وَلِيٌّ وَلَا شَفِيعُ وَ إِنْ تَعْدِلُ كُلَّ عَدْلٍ لَّا يُؤْخَذُ مِنْهَا أُولَئِكَ الَّذِينَ ابْسِلُوا بِمَا كَسَبُوا لَهُمْ شَرَابٌ مِّنْ حَمِيمٍ وَعَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْفُرُونَ - ترجمہ ۔ انہیں چھوڑ دے جنہوں نے اپنا دین بے حقیقت چیز اور اللہ سے غافل کرنے والی تھے بنا