حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 370
حقائق الفرقان ٣٧٠ سُورَةُ الْأَنْعَامِ تفسیر تَدْعُونَهُ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً - معلوم ہوتا ہے اس زمانہ سے مشرک نہیں تھے۔ کیونکہ مسلمانوں کا شرک اس حد تک میں نے دیکھا کہ دریا میں کشتی خطرے میں پڑے تو ہماری طرف سے ا بہاء الحق کا نام لیتے ہیں عدن کے قریب یا اور روس کہتے ہیں ۔ افسوس ! مسلمانوں میں کوئی عبادت خدا مخصوص نہیں رہی طواف ، سجدہ ، ہاتھ باندھ کر دعا ، قربانیاں ، روزے، مال کا عشر حتی کہ صلوۃ (غوثیہ ) سب غیر اللہ کے لئے بھی کرتے ہیں۔ ایک بڑا پیر تھا۔ میں نے دیکھا کہ وہ جنوب کی طرف جھک کر نماز پڑھتا ہے۔ پوچھا تو کہا۔ ہمارے حضرت اسی طرف ہیں ۔ ہمارا قبلہ تو وہی ہیں۔ اب ان کا قبلہ کوئی اور ہو تو خیر ۔ اس وقت مجھے یہ آیت یاد آئی ۔ مَا جَعَلْنَا الْقِبْلَةَ الَّتِي كُنْتَ عَلَيْهَا إِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ يَتَّبِعُ الرَّسُولَ (البقرة: ۱۴۴) ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۹۶) ٦٦ - قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِّنْ فَوْقِكُمْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ أَنْظُرُ كَيْفَ نُصَرِّفُ الْآيَتِ لَعَلَّهُمْ يَفْقَهُونَ - ترجمہ۔ کہہ دے وہی قادر ہے اس بات پر کہ بھیج دے تم پر ایک عذاب تمہارے اوپر سے یا نیچے کی طرف سے تمہارے پاؤں کے یا تم کو کر دے جماعت جماعت اور چکھائے ایک کو ایک کی تکلیف ۔ دیکھ کس طرح ہم پھیر پھیر کر نشانیاں بیان کرتے ہیں تا کہ وہ سمجھ دار بن جائیں۔ تفسیر - عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ - فوق کے تین معنے ہیں ۔ کوئی ظالم بادشاہ مسلّط کر دے۔ بیرونی - دشمن حملہ آور ہو۔ ہوائیں ایسی آویں جن سے لوگ پہاڑوں کے نیچے دب کر مر جائیں۔ أَوْ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِكُمُ ۔ اس کے بھی تین ہی معنے ہیں۔ زلزلوں سے زمین پھٹ جائے۔ خسف ہو جائے ۔ اپنے نوکروں کے ہاتھ سے ہلاک ہو جاویں۔ جن کو ذلیل سمجھا ہوا ہے وہی تسلط پا جاویں۔ لے (اور اے پیغمبر) جس قبلہ کی طرف تم تھے اس کو اس لئے ہم نے بدل دیا کہ ہم دیکھیں کہ کون رسول کی پیروی کرتا ہے۔