حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 369
حقائق الفرقان ۳۶۹ سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ في كتب مبين - اللہ کی حفاظت میں ہے۔ ( تشخیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۳) ۶۲ - وَ هُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ وَ يُرْسِلُ عَلَيْكُمْ حَفَظَةٌ حَتَّى إِذَا جَاءَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا وَهُمْ لَا يُفَرِّطُونَ - ترجمہ ۔ وہ غالب ہے اپنے بندوں پر اور تم پر بھیجتا ہے نگہبان یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کو موت آ جاوے تو اس کی روح قبض کر لیتے ہیں ہمارے فرشتے اور وہ کچھ کو تا ہی نہیں کرتے ۔ تفسیر۔ ہمارے ملک میں بعض الفاظ کے معنے غلط کرتے ہیں۔ مثلاً قاہر ہے۔ اس کو قہر وغضب کے معنوں میں لینا سخت غلطی ہے۔ خدا تعالیٰ خود فرماتا ہے۔ هُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ یعنی قاہر کے معنے یہ ہیں کہ بندے دوسری مخلوق پر غالب ہیں تو خدا بندوں پر ۔ ۔ حَفَظَة - انسان جب سے پیدا ہوا ہے۔ اپنی نگہبانی کے سامان مہیا کر رہا ہے۔ موت سے بچنے کے لئے کئی دوائیں تلاش کیں ۔ جب کچھ چارہ نہ دیکھا تو بی بی کو اپنا جوڑا بنا یا تا میں نہ رہوں تو اولا د ہی رہے لیکن خدا فرماتا ہے میرے ہی بچانے سے بچتے ہیں ۔ اس کا ثبوت یہ ہے إِذَا جَاءَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا جب موت آتی ہے۔ ہمارے فرستادے روح قبض کر لیتے ہیں ۔ مگر روح کو فنا نہیں اس لئے فرما یا ثُمَّ رُدُّوا إِلَى اللهِ - (الانعام: ۶۳) پھر اللہ کی طرف لوٹائے جائیں گے ۔ وہاں آخرت میں بھی نجات خدا کے ہاتھ میں ہے۔ اس کے ثبوت میں دنیا کی مشکلات کی نجات کے لئے فطرت کی گواہی پیش کی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مؤرخه ۲۶ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۹۶) ۶۴ - قُلْ مَنْ يُنَجِيكُم مِّنْ ظُلُمَتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ تَدْعُونَهُ تَضَرُّعًا وَ خُفْيَةً لَئِنْ أَنْجِنَا مِنْ هَذِهِ لَنَكُونَنَّ مِنَ الشَّكِرِينَ - ترجمہ۔ تو کہہ دے کہ تم کو کون بچالا تا ہے گھٹا ٹوپ اندھیریوں سے خشکی وتری کی طرف ۔ تم اس سے دعائیں مانگتے ہو گڑ گڑا کر آہستہ آہستہ چپکے اور پکار پکار کر ( اور کہتے ہو ) اگر اللہ نے اس سے بچا لیا تو ہم ضرور ضرور شکر گزار بن جائیں گے۔