حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 367 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 367

حقائق الفرقان ۳۶۷ سُورَةُ الْأَنْعَامِ ۵۸ ، ۵۹ - قُلْ إِنِّي عَلَى بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّي وَ كَذَّبْتُمْ بِهِ مَا عِنْدِي مَا تَسْتَعْجِلُونَ بِهِ إِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ يَقُصُّ الْحَقَّ وَهُوَ خَيْرُ الْفَصِلِينَ - قُلْ لَوْ أَنَّ عِنْدِى مَا تَسْتَعْجِلُونَ بِهِ لَقُضِيَ الْأَمْرُ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالظَّلِمِينَ - ترجمہ ۔ تو کہہ دے میں تو اپنے رب کی روشن دلیل پر ہوں اور تم نے اُس روشن دلیل کو جھٹلایا اور جس چیز کی تم جلدی کرتے ہو وہ میرے پاس نہیں ۔ حکم تو اللہ ہی کے پاس ہے وہی حق بات بیان کرتا ہے اور وہی بہت عمدہ فیصلہ کرنے والا ہے۔ تو کہہ دے اگر وہ بات میرے پاس ہوتی جس کی تم جلدی مچا رہے ہو تو بے شک میرا اور تمہارا جھگڑا ہی فیصلہ ہو جاتا اور اللہ بخوبی جانتا ہے بے جا کام کرنے والوں کو ۔ تفسير - قُلْ إِنِّي عَلَى بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّي وَ كَذَّبْتُمْ بِهِ مَا عِنْدِي مَا تَسْتَعْجِلُونَ بِهِ۔ بے شک و شبہ میں اعلیٰ درجہ کے کھلے نشان اپنی راستی اور صداقت پر اپنے رب کی طرف سے رکھتا ہوں اور تم اس راستی کی تکذیب کر چکے۔ میری تکذیب کے بدلہ جو عذاب تم پر آنے والا ہے۔ تم چاہتے ہو وہ عذاب تم پر جلد آ جاوے سواس عذاب کا تم پر لا لا نام نا میرے قبضہ قدرت میں میں نہیں ۔ اللہ کے سوا کسی کی حکومت نہیں مگر یا درکھو۔ منکر رکھ پاویں گے۔ اللہ ظاہر کرتا رہے گا اس حق کو جو میں لایا ہوں اور بے شک وریب وہ (اللہ تعالیٰ ) ہے بہت ہی بڑا ۔ جھوٹ اور سچ میں فیصلہ کرنے والا ۔ جھوٹے کو ذلیل سچے کو فتح مند کرے گا۔ ۸،۷) (ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات۔ تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۔ ٦٠ - وَعِنْدَهُ مَفَاتِحُ الْغَيْبِ لَا يَعْلَمُهَا إِلَّا هُوَ وَ يَعْلَمُ مَا فِي الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ وَمَا تَسْقُطُ مِنْ وَرَقَةٍ إِلَّا يَعْلَمُهَا وَلَا حَبَّةٍ فِي ظُلُمَتِ الْأَرْضِ وَلَا رطب وَلَا يَابِسٍ إِلَّا فِي كِتَبٍ مُّبِينٍ - ترجمہ ۔ اور اللہ ہی کے پاس ہیں غیب کی کنجنیں جس کا علم اللہ کے سوائے کسی کو نہیں اور وہی جانتا ہے ( جو خشکی اور تری میں ہے اور نہیں گرتا کوئی پتہ مگر وہ جانتا ہے ) اور نہ زمین کے اندھیروں میں کوئی دانہ ہے اور نہ ہرا اور نہ سوکھا مگر سب اللہ کی روشن کتاب اور کھلی حفاظت میں ہے۔