حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 361 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 361

حقائق الفرقان ۳۶۱ سُورَةُ الْأَنْعَامِ خطر ناک قسم کی آتشک اس کو تھی جو تین دن میں ہلاک کر دیتی ہے ہم نے اس کے زخم کو جلا دیا۔ لیکن اس نے اپنے معالجہ کی پرواہ نہ کی اس لئے مرض اندر ہی اندر بڑھتا گیا اور اسے چپ سی لگتی گئی ۔اب را اس کے گھر والے اس کا علاج نہ کرتے یہ سمجھ کر کہ بدمستی کی وجہ سے چپ ہے۔ یہی بات اس کی ہلاکت کا نشان ہوئی۔ چنانچہ وہ آخر بالکل خاموش ہو گیا۔ پھر مر گیا۔ غرض اس رکوع میں بتایا ہے کہ ہم رسول بھیجتے رہتے ہیں اور ان کے منجانب اللہ ہونے کا یہ نشان ہوتا ہے کہ تمام اقوام کو بَأسَاءِ قسم قسم کے قحط الضَّرَّآءِ قسم قسم کی بیماریوں میں پکڑ لیتے ہیں ۔ غرض کیا ہوتی ہے لَعَلَّهُمْ يَتَضَرَّعُونَ تضرع اختیار کریں۔ کبر بہت بڑی چیز ہے۔ ہمایوں نے ایک دفعہ اپنی فوج کا جائزہ لیا۔ فوج کی کثرت دیکھ کر کہنے لگا۔ اتنی کثیر التعداد فوج کو ہلاک کرتے خدا کو بھی کئی دن لگ جائیں۔ شیر شاہ پاس کھڑا تھا۔ الگ ہو گیا کہ یہ تو بے ایمان ہے۔ آخر ہمایوں پر وہ ذلت کا زمانہ آیا کہ ہند میں سر چھپانے کی جگہ نہ ملی ۔ ایران چلا گیا۔ کبر کے کلمے یوں کر دیتے ہیں۔ یہ اعتراض بھی کیا جاتا ہے کہ کئی ایسی جگہوں میں عذاب کیوں آتا ہے جہاں اس وقت کے رسول کی اطلاع تک نہیں پہنچی ۔ ہم کہتے ہیں۔ وہ وقت رسالت کے پہنچانے کا نہیں وہ تو مجرموں کی گرفتاری کا ہے۔ اور یوں بھی بائیبل کا ترجمہ ۲۸۰۰ زبانوں میں ہو چکا اور احکام الہی کچھ نہ کچھ کسی نہ کسی رنگ میں تمام اقطار عالم و اکناف جہان میں پہنچ چکے ہیں۔ آریہ برہمو بھی تو حید کا پر چار کرتے ہیں۔ غرض اللہ تعالیٰ اس وقت تضرع چاہتا ہے۔ یہاں قادیان میں پچھلے دنوں طاعون پھیلنے لگا ۔ میں نے خدا کی جناب میں نہایت تضرع سے دعا کی کہ ابھی تیری چھوٹی سی جماعت ہے۔ اب تو اس جماعت میں اس درجہ کا دعا کرنے والا بھی نہیں ۔ پس تو اپنا فضل کر۔ میں دیکھتا ہوں کہ طاعون معا چلا گیا۔ جو بیمار تھا وہ بھی اچھا ہو گیا۔ یہ تضرع کا نتیجہ ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۹۵) فَأَخَذْنَهُمْ بِالْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ ۔ جب کوئی نبی آتا ہے تو بیماریاں اور قحط ضرور پڑتے ہیں یہ چودہویں دلیل ہے نبی کے وقت ایسا ہوا ۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۲)