حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 352 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 352

حقائق الفرقان ۳۵۲ سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ ۱۵، ۱۶ - قُلْ اَغَيْرَ اللهِ اتَّخِذُ وَلِيًّا فَاطِرِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ يُطْعِمُ وَلَا يُطْعَمُ قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ وَ لَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ - قُلْ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ - ترجمہ ۔ تم کہہ دو کیا میں مددگار بنالوں اللہ کے سوا کیسا اللہ جو آسمان اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اور وہ سب کو کھانا کھلاتا ہے اور اس کو کوئی نہیں کھلاتا تو کہہ دے مجھ کو حکم ہوا ہے کہ میں سب سے اول فرمانبردار فدائی بن جاؤں منہیات سے بچنے والا ہوں اور ہرگز مشرکوں میں سے نہ ہوں ۔ تو کہہ دے اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں ۔ تفسیر اَغَيْرَ اللهِ اتَّخِذُ وَلِيًّا ۔ ہر ایک کو اپنے حامی و مددگار کی ضرورت ہے اور دنیا کے حامیوں میں تفاوت ہے۔ پس جس نے آسمان وزمین بنایا اس کے سوا اور کسی کو حامی بنانا کیا کوئی دانش مندی ہے؟ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ ۔ اول درجہ کا فرماں بردار ہوں اور منہیات سے بچنے والا ہوں ۔ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ - فطرتاً انسان دکھ سے بچتا ہے۔ پھر عید و میلے کے دن تو کوئی بھی رنج و ہتک پسند نہیں کرتا۔ فرماتا ہے۔ اس عظیم الشان دن میں نافرمانی کی وجہ سے عذاب ہوگا۔ اس سے ڈرتا ہوں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مؤرخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۹۴) ۱۸ - وَ إِنْ يَمْسَسْكَ اللهُ بِضُرٍ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ وَإِنْ يَمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ - ترجمہ ۔ اور اگر اللہ تجھ کو کوئی ضرر پہنچاوے تو اللہ کے سوا اس ضرر کوکون دور کرے اور اگر تجھ کو فائدہ پہنچاوے تو وہ ہر ایک چیز کا بڑا اندازہ کرنے والا ہے اور چاہے ہوئے پر بڑا قادر ہے۔ تفسیر ۔ فَلا كَاشِفَ لَہ ۔ سب سے بڑھ کر تو ماں غم خوار ہے ۔ مگر ایک ادنی دکھ بھی (مثلاً شکم میں درد ) بانٹ نہیں سکتی۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مؤرخه ۲۶ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۹۴) -