حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 350
حقائق الفرقان ۳۵۰ سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ لئے فرمایا کہ اگر فرشتہ اتر تا تو پھر فیصلہ ہو جاتا۔ اور ایک وحی کے لئے ۔ سو وہ تمہارے سامنے کس طرح آئے ؟ لا محالہ مرد کی صورت میں آئے گا۔ پھر وہی التباس پڑے گا کہ یہ فرشتہ کیونکر ہے۔ ممکن ہے کوئی آدمی ہی ہو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۹۳) لَوْ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ كِتبًا ۔ دوسری دلیل ہے۔ لَقُضِيَ الْأَمْرُ - یہ تیسری دلیل ہے۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۲) ۱۱ ، ۱۲ - وَ لَقَدِ اسْتَهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِينَ سَخِرُوا مِنْهُم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ - قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ ثُمَّ انْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ - ترجمہ۔ اور کچھ شک نہیں کہ ہنسی اڑائی جا چکی ہے تجھ سے پہلے رسولوں کی بھی تو اُتر ا ان پر جنہوں نے ہنسی کی تھی وہی عذاب جس کی وہ ہنسی اڑاتے تھے۔ تم کہو ملک میں سیر کرو پھر دیکھو جھٹلانے والوں کا انجام کیا ہوا ۔ تفسیر فَحَاقَ بِالَّذِينَ سَخِرُوا ۔ چوتھی و پانچویں دلیل ہے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۲) یہ سورۃ جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں رسالت کے ثبوت میں ہے جولوگ اپنا مال ، اپنی جان ، اپنی اولاد، اپنی عزت برباد کر چکے ہیں وہ ہر گز عقلمند نہیں ہیں ہیں۔ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ فرما کر بتایا ہے کہ تم سوچو اور فراعنہ مصر کا انجام کیا ہوا ؟ کیا ان کا نام و نشان باقی ہے۔ ابراہیم کے مکذب کا کیا انجام ہوا۔ جس کے نام کی نسبت بھی مفسرین کو اختلاف ہے۔ وہ بے نام و نشان ہوا اور اس کے مقابلہ میں ابرا ابراہیم کو دیکھو کہ اس وقت یوروپ امریکہ، ایشیاء کے عیسائیوں، یہودیوں ، مسلمانوں کا پیشوا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۹۳، ۹۴) قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ ثُمَّ انْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ (الانعام : ۱۲) کوئی دیکھ اے زمین میں سیاحت کرو پھر دیکھو جھٹلانے والوں کا انجام کیا ہوا۔