حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 349
حقائق الفرقان ۳۴۹ سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ - أَلَمْ يَرَوْا كَمْ أَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِنْ قَرْنٍ مَّكَّنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ مَا لَمْ تمكن لَكُمْ وَ اَرْسَلْنَا السَّمَاءِ عَلَيْهِمْ مِدْرَارًا وَ جَعَلْنَا الْأَنْهَرَ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهِمْ فَأَهْلَكُنْهُمْ بِذُنُوبِهِمْ وَ اَنْشَأْنَا مِنْ بَعْدِهِمْ قَرْنَا آخَرِينَ - ترجمہ ۔ کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی قو میں اور سنگتیں اور زمانے ہلاک کر دیئے جن کو ہم نے ملک میں ایسی قوت دی تھی جو تم کو نہیں دی اور ان پر موسلا دھار پانی برسایا اور ہم نے ان زمینوں میں بھی نہریں بنائیں پھر ان کو ہلاک کر دیا ان کے گناہوں کے سبب اور پیدا کیں ہم نے ان کے پیچھے اور سنگتیں اور زمانے اور قو میں ۔ تفسیر - الم يروا ۔ اعتقاد کرتا۔ سبق حاصل کرتے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۹۳) کیا دیکھتے نہیں۔ کتنی ہلاک کیں ہم نے پہلے ان سے سنگتیں۔ ان کو جمایا تھا ہم نے ملک میں جتنا تم کو نہیں جمایا اور چھوڑ دیا ہم نے ان پر آسمان برستا۔ اور بنادیں نہریں بہتی ان کے نیچے۔ پھر ہلاک کیا ان کو ان کے گناہوں پر اور کھڑی کی ان کے پیچھے اور سنگت۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۰۲ حاشیه) ، وَ لَوْ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ كِتَبًا فِي قِرْطَاسِ فَلَمَسُوهُ بِأَيْدِيهِمْ لَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ - وَقَالُوا لَوْ لَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ مَلَكُ وَلَوْ انْزَلْنَا مَلَكًا لَقُضِيَ الْأَمْرُ ثُمَّ لَا يُنْظَرُونَ - ترجمہ ۔ اور جو اگر ہم بھیج دیں تیرے پاس کا غذ میں لکھی لکھائی کتاب اور وہ ہاتھ سے ٹٹول بھی لیں وہ کتاب ۔ کہہ دیا منکروں نے یہ باتیں تو بڑی دلچسپ ہیں مگر قوم سے کھلم کھلا کاٹ دینے والی ہیں۔ اور یہ بھی کہتے ہیں کیوں نہیں اترا ان پر کوئی فرشتہ اور اگر ہم اتارتے کسی فرشتے کو تو فیصلہ ہی ہو چکتا اور پھر ان کو مہلت بھی نہ ملتی ۔ تفسیر سحر مبين - دلر بابات ہے مگر قوم سے کاٹ دینے والی ۔ لَوْ لَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ مَلَكُ ۔ فرشتوں کا نزول دو طرح ہے۔ ایک تو عذاب کے لئے۔سواس کے