حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 345
حقائق الفرقان ۳۴۵ سُورَةُ الْمَائِدَة گی۔ بعض لوگ یوں کفرانِ نعمت کرتے ہیں کہ انعامات الہی کو انعام ہی نہیں سمجھتے ۔ ایک عورت مجھ سے کہنے لگی ۔ خدا نے جو کچھ مجھے دیا تھا سب کچھ لے لیا۔ میں نے کہا۔ کیا تمہاری آنکھیں نہیں ، کان نہیں، ناک نہیں ، ہاتھ نہیں، پاؤں نہیں۔ اس پر وہ بہت شرمندہ ہوئی ۔ اس رکوع میں ایک نبی سے باز پرس کا ذکر ہے۔ جسے خدا بنایا گیا۔ ہیں وَ أُمِّيَ الهَيْنِ - مریم کو بھی خدا کی ماں کہتے ہیں اور رومن کیتھولک اس کی تصویر کو سجدہ کرتے لارڈ رین نے اپنی جیب سے پندرہ تصویریں پیتل کی دکھائی تھیں۔ مہاراج نے مجھے کہا یہ تو ہمارے ہی بھائی ہیں آپ ان کو اہل کتاب بنائے پھرتے ہو۔ مَا فِي نَفْسِی ۔ میری باتیں ۔ مَا فِي نَفْسِكَ - تیری باتیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مؤرخه ۲۶ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۹۳) ۱۱۸- مَا قُلْتُ لَهُمْ إِلَّا مَا اَمَرْتَنِي بِهِ أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ رَبِّي وَرَبَّكُمْ وَ كُنتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ - ترجمہ۔ میں نے ان سے اور کچھ نہیں کہا مگر وہی جو تو نے مجھ کو حکم دیا تھا کہ تم اکیلے اللہ ہی کی عبادت کرو جو میرا اور تمہارا سب کا وہی رب ہے اور میں ان کا نگران رہا جب تک میں اُن میں زندہ رہا پھر جب تو نے مجھے مارڈالا اور وفات دے دی تو تو ہی ان پر نگہبان رہا تھا اور تو ہر ایک چیز کا بڑا واقف حال ہے۔ تفسیر - آنِ اعْبُدُوا اللهَ رَبِّي وَ رَبَّكُمُ انبیاء توحید ذاتی پر نہیں بلکہ صفاتی پر زور دیتے ہیں کیونکہ اسی کے متعلق قوموں میں غلط فہمیاں ہیں ۔ شرک کا مسئلہ باریک ہے۔ ایک طرف خدا کا حکم ایک طرف نفس کی تحریک ۔ اب جو نفس کا کہا مانتا ہے وہ بھی شرک میں گرفتار ہے۔ اسی واسطے جھوٹ بولنے والے، زانی ، چور، بد معامله، غافل، شست ، حرام خور ، سب مشرک ہیں۔ توفيتني - جان کو قبض کر لیا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مؤرخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۹۳) لے مہا راجہ جموں وکشمیر مرتب