حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 344 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 344

حقائق الفرقان ۳۴۴ سُورَةُ الْمَائِدَة ۱۱۷ - وَإِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ وَاَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَ ق أمِّيَ الهَيْنِ مِنْ دُونِ اللهِ قَالَ سُبْحَنَكَ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أَقُولَ مَا لَيْسَ لِي بِحَقِّ إِنْ كُنْتُ قُلْتُهُ فَقَدْ عَلِمْتَهُ تَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِي وَ لَا أَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِكَ إِنَّكَ أَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ - ترجمہ ۔ اور جب کہا اللہ نے اے مریم کے بیٹے عیسی ! کیا تو نے ہی کہا تھا لوگوں سے کہ مجھ کو اور میری ماں کو اللہ کے سوا اور دو معبود سمجھنا۔ عیسیٰ نے عرض کی آپ کی ذات پاک ہے یہ مجھے کہاں سزاوار ہے کہ میں ایسی بات کہوں جس بات کے کہنے کا مجھے کچھ بھی حق نہیں اگر وہ میں نے کہی ہو تو تجھے معلوم ہی ہوگا ۔ میرے جی کا حال تو تجھے بخوبی معلوم ہے اور میں نہیں جانتا کہ آپ کیا چاہتے ہیں اس سوال سے ) ہاں ہاں تیری ہی ذات پاک بڑی غیبوں کی جاننے والی ہے۔ اور تفسیر۔ میں نے دنیا میں بہت سے حالات دیکھے ہیں۔ غریبی ، امیری، امیر ہو کر غریب ہونا غریب ہو کر پھر امیر ہونا دیکھا۔ پہا روپیہ ماہوار کی آمدن بھی دیکھی اور ہزار ہا روپیہ کی ۔ دونوں حالات میں خدا کے فضل سے یکساں خوشحال رہا ہوں۔ میں نے دیکھا ہے کہ دنیا کوئی بڑی چیز نہیں۔ پس بڑے ہی احمق ہیں وہ لوگ جو دنیا کے لئے دین کو برباد کرتے ہیں اور موت اور خدا کو بھلا دیتے ہیں۔ انسان اولاد کے لئے یہ دنیا جمع کرتا ہے لیکن اگر اولاد نالائق ہے تو اس کے جمع کرنے کا کچھ فائدہ نہیں۔ اور اگر لائق ہے تب بھی نہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه (۹۲) بلکہ میں نے دیکھا ہے کہ وہ مکانوں کی اینٹیں اکھڑواتے بھی گالی دیتے ہیں کہ بھڑوے نے ایسا سخت مصالحہ لگایا ہے جو اکھڑ بھی نہیں سکتا اور اگر لائق ہے تو اسے اپنے باپ کی کچھ پرواہ نہیں۔ ایک شخص نے بھیرہ میں تین لاکھ روپیہ عمارتوں پر خرچ کیا۔ میں نے اس کی اولا دکود یکھا کہ سات سات فاقے گزرتے ہیں۔ پس انسان فانی دنیا کے لئے کیوں خدا کو بھلا دے اور تکبر کیوں کرے؟ جس قدر آسودگیاں اور نعمتیں خدا نے دی ہیں ان کی نسبت ضرور سوال ہوگا۔ اور تو اور انبیاء سے بھی باز پرس ہو