حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 342 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 342

حقائق الفرقان ۳۴۲ سُورَةُ الْمَائِدَة ۱۱۲ - وَ إِذْ أَوْحَيْتُ إِلَى الْحَوَارِينَ أَنْ أَمِنُوا بِي وَ بِرَسُولِي ، قَالُوا آمَنَّا وَ اشْهَدُ بِأَنَّنَا مُسْلِمُونَ - ترجمہ ۔ اور جب میں نے حواریوں کے طرف وحی کی کہ مجھے مانو اور میرے رسول کو تو انہوں نے عرض کی ہم نے مانا اور آپ گواہ رہیے کہ ہم فدائی فرمانبردار ہیں ۔ تفسیر - أَوْحَيْتُ إِلَى الْحَوَارِينَ ۔ نبی کریم کو الہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لَوْ انْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَا الَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ (الانفال : - الانفال: (۶۴) اور صحابہ کو فَاصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا۔ (آل عمران : ۱۰۴) پس اسی طرح کو ارشاد ہوا کہ حواریوں کا ایمان ہمارے ہی فضل سے تھا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۹۲) ۱۱۳ - إِذْ قَالَ الْحَوَارِيُّونَ يُعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ هَلْ يَسْتَطِيعُ رَبُّكَ أَنْ يُنَزِّلَ عَلَيْنَا مَا بِدَةً مِّنَ السَّمَاءِ قَالَ اتَّقُوا اللَّهَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ۔ ترجمہ ۔ اور جب حواریوں نے کہا اے عیسیٰ مریم کے بیٹے کیا تیرے رب سے یہ ہو سکے گا کہ ہم پر خوان اُتارے آسمان سے۔ عیسی نے جواب دیا اللہ کو سپر بناؤ اور اس کا خوف رکھو جب تم ایماندار ہو۔ تفسیر - هَلْ يَسْتَطِيعُ کیا تیرا کہا مان لے گا ؟ اس کے یہی معنے ہیں ۔ ہر نبی کے واسطے ایک دعا ایسی ہوتی ہے کہ وہ ضرور قبول کی جاتی ہے۔ نوح نے وہ دعا اپنی قوم کے لئے مانگی کہ لا تَذَرُ عَلَی الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ دَيَّارًا (نوح : (۲۷) حضرت نبی کریم سے دریافت کیا گیا۔ فرمایا۔ میں نے وہ دعا دنیا میں نہیں کی ۔ قیامت کے دن کروں گا شَفَاعَةُ لامتی بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ رُوحِي ۳ فداك) تمہارے مرزا صاحب سے بھی میں نے پچھوایا تھا مگر وہ ہنس پڑا۔ اور سکوت کیا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه (۹۲) لے اگر تو جو کچھ زمین میں ہے دنیا کے سب مالوں کو جمع کرتا اور سب خرچ کر دیتا جب بھی ایسی الفت نہ ہوتی ۔ ے تو اس نعمت سے تم بھائی بھائی ہو گئے۔ سے نہ چھوڑ خاص زمین پر کافروں کا کوئی گھر بسنے والا۔