حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 331 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 331

حقائق الفرقان ۳۳۱ سُورَةُ الْمَائِدَة بیت المقدس تباہ ہوا۔ یہاں تک کہ ایک عورت مسیح سے پوچھتی ہے کہ ہیکل کہاں تھی ۔ جواب کیا خوب دیا جاتا ہے نہ یہ رہے گی نہ وہ غرض تمام معبد خانے جو انسانوں نے بنائے وہ تباہ ہوئے۔ پھر بنائے تو مفتوح ہوئے مگر عرب کا معبد مکہ اب تک خدا کے سچے بندے مسلمانوں کا ہے۔ عرب ایسا ملک ہے کہ مقدونیہ کا بادشاہ ہند تک آیا مگر مکہ وہ بھی فتح نہ کر سکا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے بھی فتح کیا ۔ مفتوح بنائے پھر سب کو فاتح بھی بنا دیا۔ ایسا کہ پھر مفتوح نہ ہو صلیبی جنگوں میں ۸۳ ۔ ۸۴ سال قبضہ رہا۔ یورپ کی مجموعی طاقت تھی مگر مدینہ ایسے معمولی گاؤں پر قابونہ پاسکے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ راگست ۱۹۰۹ صفحه ۹۰) جَعَلَ اللهُ الْكَعْبَةَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ - اللہ نے کعبہ کو عزت والا اور حرمت والا گھر بنایا۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۳۴) جَعَلَ اللهُ الكَعْبَةَ ـ یہ ہستی باری تعالیٰ اور اس کے عالم الغیب ہونے کی دلیل ہے۔ باوجود تبدل قوانین و سلاطین یہ معزز و مکرم ہوگا ۔ قِيمًا لِلنَّاسِ ۔ جب تک کعبہ ہے اسی وقت تک دنیا والے قائم ہیں۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۱) جَعَلَ اللهُ الْكَعْبَةَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ قِيمًا لِلنَّاسِ ۔ یعنی اس الہی گھر کو معز ز گھر بنایا۔ اس کو لوگوں کے قیام اور نظام کا محل بنایا اور قربانیوں کو مقرر کیا کہ تم کو سمجھ آجائے کہ خدا ہے اور وہ علیم وخبیر خدا ہے کیونکہ جس طرح اس نے فرمایا ہے اسی طرح پورا ہوا ۔ الحکم جلد ۵ نمبر ۵ مؤرخه ۱۰ فروری ۱۹۰۱ء صفحه ۵ ) جَعَلَ اللهُ الْكَعْبَةَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ قِيمًا لِلنَّاسِ ۔ یعنی کعبہ ہم نے ایک عزت کا گھر بنایا ہے وہاں لوگ حج کو جاتے اور قربانیاں کرتے وغیرہ ۔ یہ اس لئے کہ خدا۔ ہ خدا ہے اور قادر ہے اور علیم ہے۔ کیا یہ دلیل مکہ کے وجود سے ثابت ہو جاتی ہے اگر کوئی شخص کہہ دے کہ دو ہزار برس تک یہ جہت ایسا ہی مکرم اور معظم رہے گا۔ کیا کوئی عالم یہ دعویٰ کر سکتا ہے ہر گز نہیں ۔ پھر خدا کہتا ہے کہ ہم نے اس مسجد کو عزت