حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 326
حقائق الفرقان ۳۲۶ سُورَةُ الْمَائِدَة لا تُحَرِّمُوا - حلال چیز حرام کر دینے کی کئی صورتیں ہیں۔ ۱۔ اللہ کی نافرمانی کی جس کی وجہ سے وہ بیمار ہوا اور اچھی چیزوں سے محروم رہ گیا۔ ۲۔ قوم کے پاس سلطنت ہو تو بہت سی طبیب چیزیں اس کے پاس رہتی ہیں ۔ پس اپنے آپ کو قرآن کے خلاف چل کر سلطنت سے محروم نہ کرنا۔ ۳۔ اس زمانہ میں مسیح موعود آیا اگر تم سب کے سب اس کے مطیع ہوتے تو پھر ان طیبات سے حصہ پاتے جن سے اسلامی محروم ہو چکے ۔ ۴۔ بعض لوگ مجاہدہ کے طور پر بعض طبیب چیزوں کو اپنے اوپر حرام کر لیتے ہیں۔ تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۱) ٩٠- لا يُؤَاخِذُكُمُ اللهُ بِاللَّغْوِ فِي اَيْمَانِكُمْ وَلَكِنْ يُؤَاخِذُ كُمْ بِمَا عَقَد تُمُ الْأَيْمَانَ فَكَفَّارَتُهُ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسْكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ فَمَنْ لَّمْ يَجِدُ فَصِيَامُ ثَلُثَةِ أَيَّامٍ ذَلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمَانِكُمْ إِذَا حَلَفْتُمْ وَ احْفَظُوا أَيْمَانَكُمْ كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللهُ لَكُمُ ايْتِهِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ - ترجمہ ۔ اللہ تمہاری لغو اور بے ارادہ قسموں پر گرفت نہیں کرتا لیکن ہاں اس سے مؤاخذہ کرتا ہے اُن قسموں پر جو تم نے پکی کر لی ہیں تو اس کا بدلہ دس مسکینوں کو کھانا کھلا دینا اوسط درجہ کا جو تم اپنے گھر والوں کو کھلا یا کرتے ہو یا ان دس محتاجوں کو کپڑا بنادینا یا ایک غلام آزاد کر نا پھر جس کو میسر نہ ہو تو وہ تین دن روزہ رکھ لے یہ تمہاری قسموں کا بدلہ ہے جب تو قسم کھا بیٹھو اور حفاظت رکھو اپنی قسموں کی اسی طرح اللہ کھول کھول کر بیان کرتا ہے تمہارے لئے اپنی آیتیں تا کہ تم شکر گزاری اختیار کرو۔ تفسیر - وَاحْفَظُوا أَيْمَانَكُمْ ۔ اور نگاہ رکھو تمہیں اپنی ۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۵۰ حاشیه ) لا يُؤَاخِذُ كُمُ اللهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ ۔ انسان کبھی غضب میں آ جاتا ہے اور کبھی عادہ قسم کھا لیتا ہے کبھی ایک چیز کو واقعی سمجھتا ہے اور وہ واقعی نہیں ہوتی ۔ کبھی شریعت کے خلاف کسی امر پر قسم کھاتا ہے۔ اس پر گرفت نہیں ۔