حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 320 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 320

حقائق الفرقان ۳۲۰ سُورَةُ الْمَائِدَة کی وفات میں فرق اور شک کر سکتا ہے؟ قرآن کریم کے نزدیک گزشتہ نبیوں کے حالات سربستہ کے حل کے لئے ہمارے نبی کریم کی زندگی کے واقعات کلید ہیں ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۱) مَا الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ وَأُمُّهُ صِدِّيقَةٌ كَانَا يَا كُنِ الطَّعَامَ انْظُرُ كَيْفَ نُبَيِّنَ لَهُمُ الْآيَتِ ثُمَّ انْظُرُ إِلَى يُؤْفَكُونَ (المائدہ : ۷۶ ) مسیح ابن مریم تو ایک رسول ہی ہے اس سے پہلے بھی رسول ہو گزرے ہیں اور اس کی ما ایک نیک بخت عورت ہے دونوں کھانا کھایا کرتے ۔ دیکھ ان لوگوں کے لئے ہم کیونکر سچے نشان کھول کر بیان کرتے ہیں۔ پھر دیکھ کہاں بہکے جاتے ہیں۔ قرآن جو خالق فطرت کا کلام ہے انسان کو فطرت کے قانون پر توجہ دلاتا ہے ۔ نہ کسی بھول بھلیاں فلسفیانہ اور منطقیا نہ دقیق اور غیر قابل فہم دلیل سے بلکہ سنن الہیہ کے روز مرہ کے مشہودہ دلائل سے سادہ طبیعت کج فہم انسانوں کو جگاتا ہے کہ مسیح اک رسول مثل اگلے رسولوں کے تھے۔ اس کی ایک ما تھی ۔ وہ کھانا کھایا کرتے اور یہ سہ گا نہ امور ایسے ہیں جن سے کوئی عیسائی بھی انکار نہیں کر سکتا اور ظاہر ہے کہ یہ عوارض اور صفات ایسے ہیں جو نوع انسان کو ہی لاحق ہوا کرتے ہیں اور یہی عوارض اور صفات ہیں جو انسان کو حوائج اور ضروریات جسمانی کی تحصیل و تحصل میں مبتلا کرتے ہیں اور یہی افتقا رو نیاز اس کی مخلوق اور محتاج اور عبد ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ سچ ہے جو کھانے کا محتاج ہوا وہ ساری مخلوق کا محتاج ہوا ۔ اور اللہ تعالیٰ غنی مطلق ہر احتیاج سے پاک اور ہر عیب سے مبرا ہے۔ غرض ایک میں احتیاج ہے اور دوسرے میں غنی ۔ اور ظاہر ہے کہ صفات ولوازم کے اختلاف سے ملزوم وموصوف کا اختلاف سمجھا جاتا ہے۔ ہم پتھر کو نباتات سے علیحدہ پتھر کے لوازمات وصفات سے یقین کرتے ہیں ۔ اور نباتات کو پتھر سے الگ اسکے لوازمات وصفات سے حضرت مسیح میں انسان ہونے کے لوازمات وصفات نے حضرت مسیح کو انسان ثابت کیا اور رسالت کے لوازمات نے مثلاً موید و منصور ہونا ، اعدا کا ناکام ہونے نے رسول ۔ اور اس امر نے کہ الوہیت