حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 319 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 319

حقائق الفرقان ۳۱۹ سُورَةُ الْمَائِدَة ٧٦ - مَا الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ وَأَمَّهُ صِدِّيقَةٌ كَانَا يَا كُنِ الطَّعَامَ انْظُرُ كَيْفَ نُبَيِّنُ لَهُمُ الْآيَتِ ثُمَّ انْظُرُ اني يُؤْفَكُونَ ترجمہ ۔ مسیح مریم کا بیٹا تھا ہی کیا صرف ایک رسول ہی تھا بے شک مر چکے اس سے پہلے سب ہی رسول اور اس کی ماں بڑی راست باز تھی۔ ماں بیٹے کھانا کھایا کرتے تھے۔ دیکھ ہم کیسے صاف صاف بیان کرتے ہیں ان کے لئے پتے پھر دیکھ وہ کدھر پھرے جاتے ہیں ( بے عقل ) ۔ تفسیر - قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ مسیح بھی ایک رسول تھا ۔ کیا کوئی رسول اس سے پہلے اللہ ، ابن الله ، دائمی زندگی والا ہوا ہے۔ ہر گز نہیں ۔ پس ایسا ہی یہ بھی ہے۔ جیسے پہلے رسول ہو گزرے یہ سیتی بھی مر چکا۔ كَانَا يَا كُنِ الطَّعَامَ ۔ اشارہ ہے اس بات کی طرف کہ وہ لگتے اور موتتے تھے۔ کیا لگنے اور موتنے والا خدا ہو سکتا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مؤرخه ۱۲ راگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۸) یہود نے نہ عیسی کو مارا اور نہ پھانسی دیا بلکہ وہ اپنی طبعی موت سے مر گئے ۔ اڑ گئے ۔جس لفظ کا ترجمہ ہو سکتا ہے۔ وہ لفظ نہ قرآن میں ہے اور نہ حدیث میں ۔ قرآن شریف کو سنو ۔ وہ کہتا ہے ۔ مَا الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ ۔ ابْنُ مَرْيَمَ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ مسیح ابن مریم رسول تھا اور اس سے پہلے اس جنس کے رسول سب مر گئے ۔ اس آیت میں قَدْ خَلَتْ کا لفظ ایسا صاف ہے کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جانشین اول نے اس لفظ سے استدلال فرما کر تمام ان صحابہ کرام کو جن کو وفات میں تامل ہوا تھا اپنے نبی کی وفات کا قائل کر دیا چنانچہ وہ آیت جس میں ویسا ہی قَد خَلَتْ موجود ہے یہ ہے۔ مَا مُحَمَّدُ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ - (آل عمران : ۱۴۵) محمد ایک رسول ہے۔ اس سے پہلے رسول مر چکے ہیں ۔ کیا کوئی شخص ان دونوں آیتوں میں لفظ قد خلت کو یکساں دیکھ کر جس کا ترجمہ ہے مر چکے ، حضرت مسیح اور حضرت محمد رسول اللہ ص صلی اللہ علیہ وسلم وو