حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 314
حقائق الفرقان ۳۱۴ سُورَةُ الْمَائِدَة تفسیر مِن فَوْقِهِمْ ۔ میرے نزدیک اس سے مراد مکالمات الہیہ ہیں۔ مِنْ فَوْقِهِمْ - الہامی ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مورخه ۱۲ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۷) تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۱) ۶۸ - يَأَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغُ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ وَ إِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَغْتَ رِسَالَتَهُ وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ - ترجمہ ۔ اے رسول ! پہنچا دے جو تیری طرف وحی کی گئی تیرے رب سے۔ اگر تو نے ایسا نہ کیا تو تُو نے اللہ کی رسالت نہ پہنچائی ۔ اللہ تیری حفاظت کرے گا لوگوں سے البتہ اللہ تعالیٰ قوم کا فر کو کامیابی کی راہ نہیں بتاتا۔ تفسیر میں کئی دفعہ بتا چکا ہوں کہ سورۃ نساء و مائدہ معاشرت و تمدن کے مسائل کے لئے ہے کہ آدمی آرام میں کیونکر گزارے۔ چنانچہ بیوی، بچوں، یتیموں ، بیواؤں سے جیسا سلوک کرنا چاہیے۔ الناس کی طرف اس کا ذکر ہو چکا۔ اب فرماتا ہے کہ آرام میں اللہ کی کتاب بھی۔۔۔۔۔۔ اور اصلار بین الناس متوجہ ہو۔ لڑائیاں اگر فتوحات کے لئے ہوں تو آرام ان فتوحات کے انتظام کے لئے ۔ بَلِغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ ۔ یہ آیت بہت قابلِ غور ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں سات بلکہ دس مشکلات میں تھے۔ ایسی حالت میں آپ تبلیغ کرتے رہے۔ ا۔ مکہ کے دشمن تو موجود تھے ہی آپ ۱۲۰ میل پر ان چالاکیوں سے کیونکر واقف ہو سکتے تھے۔ ۲۔ یہود ۔ بنو قینقاع جو بڑی بے رحم قوم تھی ۔ ۳۔ بنو قریظہ جن کا مکہ کے گھر گھر میں دخل تھا۔ ۴۔ بنو نضیر جو گنڈے تعویز وغیرہ بھی دیتے تھے۔ ۵۔ عیسائیوں کا گروہ ۔ ۶۔ اوس و خزرج دونوں میں منافق۔ ۷۔ مشرکان مدینہ۔ پھر عیسائی جو روما کی سلطنت کو ابھارتے تھے۔ ۹۔ یہود ایران والوں کو ابھارنے والے۔ ایسی مشکلات کا سامنا تھا۔ ۱۰ ۔ مکہ کا دشمن بدستور بلکہ آگے سے زیادہ تیز ۔ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ۔ اور اللہ تمہیں لوگوں سے محفوظ رکھے گا۔ جس وقت یہ آیت اتری آپ کے خیمہ کے گرد پہرہ تھا۔ آپ نے فرمایا کہ سب چلے جاؤ۔ اب مجھے تمہاری ضرورت نہیں۔