حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 312 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 312

حقائق الفرقان ۳۱۲ سُورَةُ الْمَائِدَة - وَ إِذَا جَاءُوكُمْ قَالُوا آمَنَّا وَقَدْ ذَخَلُوا بِالْكُفْرِ وَهُمْ قَدْ خَرَجُوا بِهِ وَ اللهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا يَكْتُمُونَ - ترجمہ ۔ اور وہ جب تمہارے پاس آتے ہیں تو کہنے لگتے ہیں کہ ہم نے مانا حالانکہ وہ کفر ہی ساتھ لے کر داخل ہوئے اور کفر ہی ساتھ لے کر پلٹے ۔ اور اللہ خوب جانتا ہے جو وہ چھپاتے تھے۔ تفسیر۔ جب تمہارے پاس آتے ہیں ۔ اھنا کہتے ہیں۔ حالانکہ کفر دل میں لے کر آتے ہیں اور کفر کو لے کر نکلتے ہیں۔ اور جو کچھ دل میں مخفی رکھتے ہیں اسے خدا خوب جانتا ہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۹) ۱۳ - وَ تَرى كَثِيرًا مِنْهُمْ يُسَارِعُونَ فِي الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَ أَكْلِهِمُ السُّحْتَ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ - ترجمہ۔ اور تو دیکھے گا ان میں سے بہتوں کو جو وہ جلدی کرتے ہیں گناہ اور ظلم میں اور اُن کا کھانا حرام کا ہے وہ کیسے بڑے کرتوت کر رہے ہیں۔ تفسير وَالْعُدْوَانِ ۔ حد بندیوں سے نکلنے والے۔ اللهِمُ السُّحْتَ - حرام خوری۔ میں بارہا بتا چکا ہوں کہ انسان کی نیکی اور تقویٰ کا پتہ مالی معاملات میں لگتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مورخه ۱۲ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۷ ) بہت سے ان میں سے تم خوب دیکھتے ہو۔ بدکاری اور بغاوت اور حرام خوری میں بڑھ بڑھ کر قدم مارتے ہیں۔ بہت ہی برے کام ہیں جو یہ کرتے ہیں۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۹) ۶۴ - لَوْلَا يَنْهُهُمُ الرَّبْنِيُّونَ وَالْأَحْبَارُ عَنْ قَوْلِهِمُ الْإِثْمَ وَ أَكْلِهِمُ السحتَ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَصْنَعُونَ - ترجمہ۔ ان کو کیوں نہیں منع کرتے اللہ والے علماء حکماء فقہاء درویش بری بات بولنے سے اور حرام مال کھانے سے وہ کیا ہی برے کام کر رہے ہیں۔ تفسیر ۔ ان کے عالموں اور درویشوں کو چاہیے تھا کہ انہیں نا جائز باتوں اور حرام خوری سے روکتے ۔ بہت ہی بری ہی بری کر تو تیں ہیں جو یہ کرتے ؟ تو یہ کرتے ہیں۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۹)