حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 22
حقائق الفرقان ۲۲ سُورَةُ آل عِمْرَان ۲۷۔ قُلِ اللَّهُمَّ مُلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَ تَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ - ترجمہ۔ تو کہہ دے اے اللہ مالک الملک ! تو بادشاہی دے رہا ہے جس کو تو چاہتا ہے اور تو چھین رہا ہے حکومت جس سے چاہتا ہے تو ہی عزت دے رہا جس کو چاہتا ہے اور تو ہی ذلیل کر رہا ہے جس کو چاہتا ہے تیرے ہی قبضہ میں ہے سب بہتری اور خیر تو ہی ہر ایک چیز کا اندازہ کرنے والا ہے۔ تفسیر قُلِ اللهُمَّ مُلِكَ الْمُلْكِ - خدا کے تمام وعدے اعمال کے ساتھ وابستہ ہیں اور اعمال کی توفیق دعاؤں سے حاصل ہوتی ہے اس لئے دعا سکھائی ہے۔ قرآن کی دعائیں یا تو رَبِّ، رَبَّنَا سے شروع ہوتی ہیں یا اللھم سے۔ عام دُعا جو ہر نماز میں مانگی جاتی ہے وہ بھی اللھم سے ہی شروع ہوتی ہے ۔ اللَّهُمَّ صَلِ علی ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مؤرخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ صفحه ۵۶) انسان چاہتا ہے کہ دنیا میں معزز اور محترم بنے لیکن حقیقی عزت اور سچی تکریم خدا تعالیٰ سے آتی ہے وہی ہے جس کی یہ شان ہے تُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ - الحکم جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۱۰ رمئی ۱۹۰۵ء صفحه ۵) ۱۰ژمئی ۲۸ - تُولِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُولِجُ النَّهَارِ فِي الَّيْلِ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَ تَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ - ترجمہ تو داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور تو ہی لے جاتا ہے دن کو رات میں اور تو ہی بے جان سے جان دار بنائے تو ہی جان دار سے بے جان بنائے اور روزی دے جن کو چاہے بے حساب ۔ تفسیر ۔ تُولِجُ اليْلَ فِي النَّهَارِ ۔ وہ چاہے تو جن کے گھر غموں کی اندھیری ہے وہاں آرام کا دن چڑھا دے اور چاہے تو جہاں راحت کی روشنی ہے وہاں دکھوں کی تاریکی کر دے۔ وہ چاہے تو بروں سے بھلے اور پھلوں سے برے بنادے۔ جسے چاہے عزت دے جسے چاہے ذلیل کرے ۔ یہ دُعا -