حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 302
حقائق الفرقان ۳۰۲ سُورَةُ الْمَائِدَة وقت میں اگر کوئی مسئلہ الہام و نبوت پر اڑ بیٹھتا تو جواب دینا مشکل تھا لیکن ہمارے زمانے میں کوئی مشکل نہیں ۔ انبیاء، اولیاء علمین گزر چکے ہیں۔ ام کا مشترکہ تعامل موجود ہے۔ پھر سب سے زیادہ سہولت یہ ہے کہ تمام دنیا کے مذاہب کے دلائل ، حالات ، اخلاق ، کارنامے ہم کو میسر آ سکتے ہیں۔ ژندوستا ملتے نہ تھے۔ اب چند پیسوں پر ملتے ہیں ۔ ویدوں کے لئے ایک زمانہ تو وہ تھا کہ احمد بیرونی، ایک شخص انجمن تحقیق مذاہب کا ممبر ۴۰ سال ہند میں رہا۔ وہ ہندوؤں کے حالات کے سلسلہ میں لکھتا ہے کہ انکی ایک اور کتاب ہے جس کو یہ لوگ زبانی بعض مقامات سے پڑھتے ہیں اور میں نے اسے دیکھا نہیں ۔ دیکھئے یا تو وہ زمانہ کہ ۴۰ سال ایک شخص محض اسی تحقیق کے لئے رہتا ہے اور سنسکرت کی تحصیل میں ایسی سرگرمی دکھلاتا ہے کہ وہ اس کی مادری زبان کی طرح ہو گئی ۔ مگر وید دیکھنے نصیب نہیں یا اب یہ زمانہ کہ چاروں ویدہ ہے روپیہ پر ملتے ہیں۔ یہی حال بائیبل کا ہے کہ ایک روپیہ تک مل سکتی ہے۔ پس تحقیق کے لئے بہت آسانیاں ہیں۔ اللہ تعالیٰ تو رات والوں کو متنبہ کرتا ہے کہ تم تو رات ہی کو غور سے پڑھو ہم نے اس میں ھدی ہدایت نازل کی یعنی اس عہد نامہ کے رسول کی طرف راہنمائی کی چنانچہ بتادیا کہ موسیٰ کا مثیل آئے گا اور وہ بت پرستی کا دشمن ہوگا۔ اس کا خلاف کرو گے تو تم سے حساب لیا جاوے گا۔ فَلَا تَخْشَوُا النَّاسَ ۔ پس تم لوگوں سے نہ ڈر کر بلکہ میرا ڈر رکھ کر اور دنیا کی آیت اللہ کے سامنے مطلق پرواہ نہ کر کے ما انْزَلَ اللہ کو حاکم بناؤ ۔ صاف معلوم ہوگا کہ محمد رسول اللہ ہیں ۔ مگر تم نبی پر ایمان لانا تو کجا اس کی ایذا رسانی اور قتل کی فکر میں ہو حالانکہ تو رات ہی میں درج ہے کہ نفس کے بدلے نفس مارا جائے گا۔ بلکہ آنکھ کے بدلے آنکھ۔ ان آیات میں بتایا ہے کہ تم تو رات کے اور احکام بھی چھوڑ چکے ہو۔ نبی کی مخالفت میں تو یہ بتاتے ہیں کہ ہمیں اپنادین بڑا عزیز ہے ہم اپنے دین پر قائم ہیں مگر واقعات اس کے خلاف ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مؤرخه ۱۲ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۶ ) ۲۲