حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 21 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 21

حقائق الفرقان ۲۱ سُورَةُ آل عِمْرَان ۲۴- أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَبِ يُدْعَونَ إِلَى كِتٰبِ اللَّهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ يَتَوَلَّى فَرِيقٌ مِنْهُمْ وَهُمْ مُعْرِضُونَ ۔ ترجمہ کیا تو نے نہیں معلوم کیا اُن اہل کتاب کا حال جن کو کچھ ملا ہے حصہ کتاب کا جب وہ بلائے جاتے ہیں کتاب اللہ کی طرف تا کہ وہ کتاب فیصلہ کرے اُن میں تو ایک فریق نے اُن میں سے منہ موڑا اور وہ منہ موڑ نے والے ہی ہیں ۔ مورا تفسیر - ثُمَّ يَتَوَلَّى فَرِيقٌ مِنْهُمْ - قصہ تو یہودیوں کا بیان ہورہا ہے مگر مسلمانوں کو اس ۔ الواس سے عبرت لینی چاہیے۔ ان کی حالت بہت کمزور ہے۔ پہلی بات یہ کہ باہم محبت نہیں ۔ دوم یہ کہ عورتوں کے حقوق کی طرف مطلق توجہ نہیں ۔ عورتوں کے اقربا کو جو حقوق دے رکھے ہیں وہ گالی کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ مثلاً سسرا، سسری ، سالا۔ پھر جس کی اُمید پر عورتوں کے حقوق وراثت چھینے ہیں ۔ کیا ان کے انجام ام کی خبر ہے ہے؟ ؟ لا تَدْرُونَ أَيُّهُمْ أَقْرَبُ لَكُمْ نَفْعًا (النساء:۱۲) اللہ تعالیٰ فرما چکا ہے۔ پس ایک انسان کیا سمجھ سکتا ہے کہ یہ سررشتہ دار مجھے زیادہ فائدہ دے گا ؟ چوتھے خود غرضی و تکبر میں بہت بڑھ گئے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ صفحه ۵۶ ) ۲۵- ذلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ إِلَّا أَيَّامًا مَّعْدُودَتِ وَغَرَّهُمُ فِي دِينِهِمْ مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ - ترجمہ۔ اور ان کے منہ موڑنے کی وجہ یہ تھی کہ ( وہ اپنے زعم میں ) کہتے تھے اور سمجھتے تھے کہ ہم کو ہرگز آگ نہ چھوئے گی مگر گنتی کے چند روز اور اُن کو اُن کے دین میں دھوکہ دیا ہے اُن باتوں نے جن باتوں کو انہوں نے خود بنالیا ہے۔ تفسیر ۔ غَرَّهُمْ فِي دِينِهِمْ مَا كَانُوا يَفْتَرُونَ ۔ بناوٹی قصوں جعلی روایتوں پر اعتبار ہے۔ یہ عیب مسلمانوں میں بھی ہے اور اور اولیاء کرام ۔۔۔۔۔۔ کے متعلق اس اس قسم قسم کے کے اعتقاد اعتقاد تراش تر اثر رکھے ہیں کہ عقل حیران رہ جاتی ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مؤرخہ ۲۷ رمئی ۱۹۰۹ء صفحه ۵۶) اے تم ۔۔۔۔۔۔ نہیں جان سکتے کہ نفع رسانی کے اعتبار سے ان میں کون ساتم میں سے زیادہ قریب ہے۔