حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 299 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 299

حقائق الفرقان ۲۹۹ سُورَةُ الْمَائِدَة ۴۱۔ اَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ يُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ وَ يَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ - ترجمہ ۔ کیا تم نہیں جانتے اللہ ہی کی حکومت ہے آسمانوں اور زمین کی وہ عذاب دے جس کو چاہے اور کمزوری معاف کرے جس کی چاہے۔ اور اللہ ہر چیز کا بڑا اندازہ کرنے والا ہے۔ تفسیر ۔ وَاللهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ - رزق کے لئے ایسی بری راہ اختیار کرنا نہایت قبیح ہے وہ تو جائز طریقے سے رزق دینے پر قادر ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مورخه ۱۲ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۵) ۴۲- يايُّهَا الرَّسُولُ لَا يَحْزُنُكَ الَّذِينَ يُسَارِعُونَ فِي الْكُفْرِ مِنَ الَّذِينَ قَالُوا آمَنَّا بِأَفْوَاهِهِمْ وَ لَمْ تُؤْمِنْ قُلُوبُهُمْ وَمِنَ الَّذِينَ هَادُوا سَمْعُونَ لِلْكَذِبِ سَمْعُونَ لِقَوْمٍ أَخَرِينَ لَمْ يَأْتُوكَ يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ مِنْ بَعْدِ مَوَاضِعِهِ يَقُولُونَ إِنْ أُوتِيتُمْ هُذَا فَخُذُوهُ وَ إِنْ لَّمْ تُؤْتَوْهُ فَاحْذَرُوا وَ مَنْ يُرِدِ اللهُ فِتْنَتَهُ فَلَنْ تَمْلِكَ لَهُ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا أُولَئِكَ الَّذِينَ لَمْ يُرِدِ اللهُ أَنْ يُطَهِّرَ قُلُوبَهُمْ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْى وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ - ترجمہ ۔ اے رسول ! تجھے عمگین نہ کرے ان لوگوں کا کوشش کر نا حق پوشی اور انکار میں جو بظاہر منہ سے کہہ دیتے ہیں کہ ہم نے مانا حالانکہ ان کے دلوں نے نہیں مانا۔ اور وہ جو یہودی ہیں جھوٹ بولنے کے لئے کچھ سننے آتے ہیں مان لیتے ہیں اور قوموں کی باتیں ( یا دوسروں کے جاسوس ہیں ) جو تیرے پاس ابھی نہیں آئے ۔ بدل دیتے ہیں لفظوں کو ان کے ٹھکانوں سے کہتے ہیں کہ اگر تم کو یہ حکم ملے تو لے لینا اور اگر یہ نہ ملے تو بچتے رہنا۔ اور اللہ جس کو عذاب دینا چاہے تو اللہ پر تیرا اس کے لئے کچھ بس نہیں چلتا ( کہ نہ ہونے دے) یہی لوگ ہیں جن کے لئے اللہ نے نہیں چاہا کہ ان کے دل پاک کرے۔ ان کے لئے دنیا میں ذلت اور رسوائی ہے اور آخرت میں بڑا عذاب ہے۔