حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 295 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 295

حقائق الفرقان ۲۹۵ سُورَةُ الْمَائِدَة بات کی طرف کہ ابراہیم بھی ایک آدم تھا (اسے ابوالا نبیاء کہتے ہیں ) اس کے دو بیٹے تھے اسحق اور اسمعیل۔ مدینہ کے یہود جو بنو اسحاق تھے انہوں نے نبی کریم اسمعیل کی اولاد کو قتل کرنا چاہا۔ سو انہیں بتا یا گیا کہ دیکھو اس سے پہلے ایک بھائی نے دوسرے کو قتل کر کے کیا لیا۔ سوا اس کے کہ خاسر و نادم ہوا اور انہیں سمجھایا کہ مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ صرف اسی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل کو پہلے سے یہ حکم دے رکھا ہے کہ مَنْ قَتَلَ نَفْسًا جو ایسے عظیم الشان نفس کو قتل کرے گا وہ گویا سارے جہان کے قتل کا مرتکب ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۴) ہوگا ۔ نفسا نفس محمد رسول الله - تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۰) -۳۴ - إِنَّمَا جَزَؤُا الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَ يَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا أَنْ يُقَتَلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَ أَرْجُلُهُمْ مِّنْ خِلَافٍ أَوْ يُنْفَوْا مِنَ الْأَرْضِ ذَلِكَ لَهُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ - ترجمہ ۔ بس ان کی سزا تو یہی ہے جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے اور ملک میں فساد پھیلانے کے لئے دوڑتے اور کوشش کرتے ہیں ان کو قتل کر دیا جائے ، سولی دے دیا جائے یا کاٹ دیئے جائیں ان کے ہاتھ پاؤں خلاف ورزی کے سبب یا وہ وطن سے نکال دیئے جائیں۔ یہ ان کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں تو ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔ تفسیر سزا ان کی جو جنگ کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول سے اور زمین میں بگاڑ پیدا کرنے کے لئے ریشہ دوانیاں کرتے ہیں یہ ہے کہ وہ قتل کئے جائیں یا صلیب دیئے جائیں۔ اس خلاف ورزی یا مخالف سمتوں سے ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹے جائیں ۔ یا ملک سے نکالے جائیں ۔ یہ سزا اس لئے ہے کہ دنیا میں انہیں رسوائی ہو اور آخرت میں ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۷) سوائے اس کے نہیں کہ جزا ان لوگوں کی جو اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں