حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 287
حقائق الفرقان ۲۸۷ سُورَةُ الْمَائِدَة من و سلوی کھا یا جب موسیٰ نے حکم دیا حالانکہ موسی بنی اسرائیل کے لئے خدا سا تھا ( خروج کے بابا ) تو صاف انکار کر گئے ۔ دیکھو ( گنتی ۱۳ باب ۲۳ و گنتی ۱۴ باب ۱۔ (۳) قرآن شریف میں بھی اشارہ ہے۔ قَالُوا يَمُوسَى إِنَّ فِيهَا قَوْمًا جَبَّارِيْنَ وَ إِنَّا لَنْ تَدْخُلَهَا حَتَّى يَخْرُجُوا مِنْهَا ۚ فَإِنْ يَخْرُجُوا منها - (المائدة : ٢٣) قَالُوا يَمُوسَى إِنَّا لَنْ تَدْخُلَهَا اَبَدًا مَّا دَامُوا فِيهَا فَاذْهَبْ اَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا قْعِدُونَ - (المائدة : ۲۵) بولے اے موسیٰ وہاں ایک قوم ہے زبردست اور ہم ہرگز وہاں نہ جاویں گے جب تک وہ نہ نکل چکیں وہاں سے ۔ بولے اے موسی ۔ ہم ہرگز وہاں نہ جاویں گے جب تک وہ اس میں رہیں گے۔ سوتو جا اور تیرا رب اور دونوں لڑو ہم یہاں ہی بیٹھیں گے۔ اور ادھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اتباع کو دیکھئے ۔ آپ کی اتباع میں وطن سے نکالے گئے ۔ اموال و اسباب سے محروم ہو گئے ۔ کمال مصیبت کی حالت میں پوری کمزوری کے وقت میں کہتے ہیں لا نَقُولُ كَمَا قَالَ قَوْمُ مُوسَى اِذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا وَلَكِنَّا نُقَاتِلُ عَنْ يَمِينِكَ وَعَنْ شِمَالِكَ وَبَيْنَ يَدَيْكَ وَ خَلْفَكَ ۔ ( بخاری جلد ۲ - کتاب المغازی مطبوعہ مصر صفحه (۳) ہم نہیں کہتے جیسے موسیٰ کی قوم نے کہا۔ جا تو موسیٰ اور تیرا رب اور دونوں لڑو لیکن ہم تیرے داہنے اور تیرے بائیں اور تیرے آگے اور تیرے پیچھے تیرے دشمنوں سے لڑیں گے۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه (۲۲) ۲۶- قَالَ رَبِّ إِنِّي لَا أَمْلِكُ إِلَّا نَفْسِى وَ أَخِي فَافْرُقُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقَوْمِ الْفَسِقِينَ - ترجمہ ۔ موسیٰ نے کہا اے میرے رب ! میں کسی کا مالک نہیں مگر اپنی ذات کا اور اپنے بھائی کا تو جدائی کر دے ہم میں اور فاسق نا فرمان قوم میں ۔