حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 279 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 279

حقائق الفرقان ۲۷۹ سُورَةُ الْمَائِدَة کے اعمال صالحہ زیادہ ہوں ان کے لئے مغفرت ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۳) ۱۲ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْهَمَّ قَوْمٌ أَنْ يَبْسُطُوا إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ فَلَفَّ أَيْدِيَهُمْ عَنْكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَ عَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ ترجمہ ۔ اے ایمان والو! اللہ کا وہ احسان یا د رکھو جو تم پر ہوا جب کہ قصد کیا تھا ایک قوم نے کہ دست درازی کرے تم پر تو اللہ نے روک دیا ان کے ہاتھوں کو تم سے اور اللہ ہی کو سپر بناؤ۔ اور اللہ ہی پر سب ایمانداروں کو بھروسہ رکھنا چاہیے ۔ تفسیر - اِذْ هَمَّ قَوْم - حدیبیہ میں بھی ایسا معاملہ ہوا کہ دشمن کی ضرر رسانی سے مسلمانوں کو بچایا تبوک کے راستے میں بھی یہ فضل ہوا۔ مدینہ طیبہ میں بھی جب یہود نے چکی کا پاٹ گرانا چاہا تو آپ محفوظ رہے۔ اسی طرح ہر زمانہ میں خدا کے برگزیدوں اور ان کی جماعت کو مشکلات پیش آ آتے اور وہ دشمنوں سے بچائے جاتے ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱ ۴ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ء صفحه ۸۳) ۱۳ - وَ لَقَدْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ بَنِي إِسْرَاءِيلَ وَ بَعَثْنَا مِنْهُمُ اثْنَى عَشَرَ نَقِيبًا وَقَالَ اللهُ إِنِّي مَعَكُمْ لَبِنْ أَقَمْتُمُ الصَّلوةَ وَآتَيْتُمُ الزَّکٰوةَ وَآمَنْتُمُ بِرُسُلِي وَ عَزَّرْتُمُوهُ عَزَّرْتُمُوهُمْ وَ اَقْرَضْتُمُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا لَا كَفِّرَنَّ عَنْكُمْ سَيَّاتِكُمْ وَ لَأُدْخِلَنَّكُمْ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ فَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ مِنْكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاءَ السَّبِيلِ - ترجمہ ۔ اور البتہ تحقیق بنی اسرائیل سے پکا اقرار لیا اور ہم نے ان میں سے بارہ سردار مقرر کئے اور اللہ نے فرمایا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں جب تم نماز کو قائم کرو اور زکوۃ دیتے رہو اور میرے پیغمبروں کو مانتے رہو اور ان کی مدد کرو ہر طرح کی اور تعظیم کرو اور قوت دو اور اللہ کے لئے مال کا حصہ الگ کر دو عمدگی سے تو میں ضرور ضرور تمہارے گناہ تم سے دور کر دوں گا اور ضرور تم کو داخل کروں گا ایسے باغوں میں جن میں نہریں بہتی ہوں گی پھر اس کے بعد تم میں سے کوئی کا فرحق پوش ہوگا تو بے شک