حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 277
حقائق الفرقان ۲۷۷ سُورَةُ الْمَائِدَة وضو کی آیت کریمہ إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَ أَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرَافِقِ وَ امْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ (المائدة:۷) پر عملدرآمد کرنا فرض الہیہ سے ہے اور حدیث شریف پر عمل درآمد کرنا اس سے کم پایہ پر سنت اور مستحب ہے۔ حدیث کے حکم کے مطابق ابتداء وضو میں ہاتھ دھونا اور آیت کے رو سے پہلے منہ کا دھونا اور ہاتھوں کا کہنیوں تک دھونا اور پاؤں کا ٹخنوں تک ملنا اور دھونا اور حدیث کے رو سے پاؤں پر پانی تین بار ڈالنا ثابت ہے۔ شیعہ لوگ بھی الفاظ قرآنی پر زیادتی کرتے ہیں جیسے کہ ابتدائے وضو میں ہاتھ دھوتے ہیں اور سر کے مسح کے واسطے پانی لیتے ہیں اور بعض وضو سے پہلے پاؤں دھو لیتے ہیں حالانکہ یہ سب قرآن شریف کے الفاظ پر زیادتی ہے ۔ آپ ان سے پوچھیں کہ پہلے پہل ہاتھ آیت میں کہاں ہیں اور سر کے مسح کے لئے پانی سے ہاتھ تر کرنا اور مسح پاؤں کے لئے ہاتھ تر کرنا کہاں ہے۔ ( بدر جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه (۳) وَاذْكُرُوا نِعْمَةَ اللهِ عَلَيْكُمْ وَ مِيثَاقَهُ الَّذِي وَاثَقَكُمُ بِهِ إِذْ قُلْتُم سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ - ترجمہ۔ اور اللہ کی نعمت کو یاد کرو جو تم پر ہوئی اور اس کا مضبوط اقرار جو تم سے لیا گیا ہے جب تم نے کہا کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی تو اللہ کوسپر بناؤ اور اُسی کا خوف رکھو بے شک اللہ دلوں کی باتوں کو بخوبی جانتا ہے ۔ تفسیر وَمِيْثَاقَهُ الَّذِي وَاثَقَلَمُ بِهِ - أَطِيعُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُوا الرَّسُول بھی ایک عہد ہے۔ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ ۔ ظاہر داریوں سے کام نہیں چلے گا۔ وہ تمہارے سینہ کی باتوں سے واقف ہے۔ اب چونکہ معاشرت میں تعظیم لامر اللہ کے سوا شفقت علی خلق اللہ بھی چاہیے اس لے جب تم ارادہ کرو نماز کا تو اپنے منہ دھولیا کرو اور کہنیوں تک ہاتھ اور سر کا مسح کر لیا کرو اور دونوں دونوں پاؤں کو ٹخنوں تک ( بھی دھولیا کرو ) ۔