حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 275 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 275

حقائق الفرقان ۲۷۵ سُورَةُ الْمَائِدَة ۷۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَ أَيْدِيَكُمُ إِلَى الْمَرَافِقِ وَ امْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ وَإِنْ كُنْتُمْ جُنُبًا فَاظَهَرُوا وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ أَوْ جَاءَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مِّنَ الْغَابِطِ أَوْ لمَسْتُمُ النِّسَاءَ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوا بِوُجُوهِكُمُ وَ أَيْدِيكُمْ مِنْهُ مَا يُرِيدُ اللهُ لِيَجْعَلَ عَلَيْكُمْ مِّنْ حَرَجٍ وَلَكِنْ يُرِيدُ لِيُطَهِّرَكُمْ وَلِيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ - ترجمہ ۔ اے ایماندار و جب تم ارادہ کرو نماز کا تو اپنے منہ دھولیا کرو اور کہنیوں تک ہاتھ اور سر کا مسح کر لیا کرو اور دونوں ٹخنوں تک اور اگر تم کو نہانے کی حاجت ہو تو اچھی طرح پاک صاف ہو کر نہاؤ اور جب تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا کوئی تم میں سے آئے جائے ضرور سے عورت سے صحبت کی ہو پھر تم کو پانی میسر نہ ہو تو ارادہ کرو پاک مٹی کا پھر اپنے منہ مل لو اور ہاتھوں کو اس سے ۔ اللہ نہیں چاہتا کہ تم پر کسی طرح کی تنگی کرے لیکن چاہتا ہے کہ تم کو پاک صاف رکھے اور ظاہری اور باطنی نعمت تم پر پوری کرے تا کہ تم شکر گزاری اختیار کرو۔ تفسیر سورۃ نساء میں معاشرت کا ذکر ہے جو اپنی بی بی، بچے ، نوکر، ماں باپ کے ساتھ تعلقات میں عمدگی کا نام ہے اور تمدن کا ذکر ہے۔ جو کسی گاؤں یا شہر میں مل کر رہنے کے اصول کا نام ہے۔ کچھ باتیں پچھلے رکوع میں بتائی ہیں۔ اب کچھ اور فرماتا ہے کہ عمدہ معاشرت میں یہ بھی ضروری ہے کہ خدا کی یاد نہ لئے سے غافل نہ ہوں ۔ مل کر نمازیں پڑھیں اور نمازوں کے لئے وضو کرو جس کا طریق سکھاتا ہے۔ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ ۔ اپنے منہ دھولو۔ ہاتھ کا ذکر اس لئے نہیں کیا کہ یہ فطری بات ہے۔ کوئی ہاتھ نا پاک ہو تو منہ نہ دھوئے گا۔ - الغابط ۔ باہر سے آئے ۔ پاخانہ ۔ پیشاب ۔ ریح۔ لمَسْتُمُ النِّسَاء - چھونے کے دو معنی ہیں ۔ صرف ہاتھ لگانا۔ دوم صحبت کرنا۔ دونوں معنے بہت عمدہ ہیں ۔ فَلَمْ تَجِدُوا مَاء - اللہ تعالیٰ نے دین میں کوئی تنگی نہیں رکھی ۔ اگر پانی نہیں ملتا یا ملتا ہے۔ مگر اس