حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 274
حقائق الفرقان ۲۷۴ سُورَةُ الْمَائِدَة حلال ہے جو تمہارے کھانے کا ہو اور تمہارا کھانا انہیں حلال ہے ( ہر حال میں ) اور پاک دامن عورتیں ایمان دار اور قابو میں رہنے والی عورتیں اہل کتاب میں سے ( تمہارے واسطے حلال ہیں ) جب تم ان کو ان کے مہر دے چکے قابو میں لانے والے ہو نہ نیوگ کرنے والے اور نہ متعہ کرنے والے شہوت رانی کے لئے ، اور نہ چوری چھپے آشنا بنانے کو۔ اور جو نہ مانے ایمان کی باتیں اور ایمان کا انکار کرے تو سب اس کا کیا کرایا اکارت ہوا اور وہ انجام کا رنقصان پانے والوں میں ہوگا۔ تفسیر ۔ طَعَامُ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ - یعنی اہلِ کتاب تمہاری دعوت کریں تو حلال ہے۔ بشر طیکہ کوئی حرام چیز نہ ہو ۔ غَيْرَ مُسْفِحِينَ ۔ شہوت کے مٹانے کے لئے ہوں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۸۳) جس قوم کو باہر نکلنے کا اتفاق نہیں ہوا اور نہ ان کو ضرورتیں پیش آئیں اور وہ نہیں جانتے تھے کہ بعض جگہ گائے کا دودھ اور جو کے ستو اور ساگ نہیں مل سکتا ۔ گو بیہودہ لاف زنی سے کہتے ہوں کہ ہمارے بزرگ چکرورتی راجہ تھے۔ وہ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَتُ وَ طَعَامُ الَّذِينَ أوتُوا الكتب ( المائده: ۶) کا سر کس طرح سمجھے۔ تجربہ کے سوا کچھ بھی سمجھ میں نہیں آ سکتا۔ غرض جامع کتاب کو سب کچھ جو انسان کے لئے ضروری البیان ہے۔ بیان کرنا پڑتا ہے۔ اگر وہ کتاب بیان نہ کرے جو اپنے آپ کو کامل و جامع کہتی ہے تو کون بیان کرے۔ اگر آپ نہ سمجھیں یا نہ چاہیں۔ تو آپ کی خاطر کیوں ضرورتوں کے بیان کو ترک کیا جاوے۔ کیا ساری دنیا بر بیچر یہ مذہب رکھتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دماغ ، برین اور اعصاب میں مختلف خواص رکھے ہیں ان خواص کو مد نظر رکھنا کامل کتاب کا کام ہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۷۱) مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسْفِحِينَ وَلَا مُتَّخِذِى اَخْدَانٍ - نکاح سے یہ غرض ہو کہ تم پابندی میں رہنے والے ہو نہ مستی نکالنے والے اور نہ یارانہ کے طور پر عورتوں کو رکھنے والے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۸)