حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 266 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 266

حقائق الفرقان ۲۶۶ سُورَةُ الْمَائِدَة - حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ وَ الْمُنْخَنِقَةُ وَالْمَوْقُوذَةُ وَالْمُتَرَدِّيَةُ وَالنَّطِيحَةُ وَمَا أَكَلَ السَّبُعُ إِلَّا مَا ذَكَيْتُمْ وَ مَا ذُبِحَ عَلَى النُّصُبِ وَ أَنْ تَسْتَقْسِبُوا بِالْأَزْلَامِ ذَلِكُمْ فِسْقٌ الْيَوْمَ يَبِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ دِينِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا فَمَنِ اضْطُرَّ فِي مَخْمَصَةٍ غَيْرَ مُتَجَانِفٍ لِاثْمٍ فَإِنَّ اللهَ غَـ عفور رحيم - ترجمہ ۔ تم پر حرام کر دیا گیا ہے خود مردہ اور بہتا ہوا خون اور سور کا گوشت اور جو اللہ کے سواکسی اور کے نام پر پکارا جاوے اور گلا گھونٹ کر مارا جاوے اور جو چوٹ سے مارا جاوے اور جو گر کر مرا اور جو سینگ لگ کر مرا اور جن کو درندے نے پھاڑ کھایا مگر ہاں تم نے جس کو مرنے سے پہلے ذبح کر لیا۔ اور حرام ہے جو کسی تھان یا دیوی کے سامنے ذبح کیا گیا ہو اور وہ جو تیروں سے تقسیم کرو۔ یہ اطاعت سے باہر نکلنا ہے۔ تو اب تم اُن سے نہ ڈرو مجھ ہی سے ڈرو آج میں نے کامل کر دیا تمہارے لئے دین اور اپنی نعمت تم پر پوری کر دی اور پسند کر لیا میں نے تمہارے لئے دین اسلام پھر جو بے بس ہو جان کنی اور سخت بھوک میں ، گناہ کی طرف اس کی رغبت نہ ہو تو اللہ بڑا گناہوں کا ڈھانپنے والا سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔ تفسیر حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ - معاشرت میں ضرورت ہے عمدہ اخلاق کی اور بدن کو حوادث سے محفوظ رکھنے کی ۔ پس مُردار کو استعمال کر کے جان کو ہلاکت میں نہ ڈالو۔ اسی طرح خون میں بھی بہت سی زہریں ہوتی ہیں ۔ وہ لطیف طاقتیں جو خدا کی معرفت کے لئے ضروری ہیں خون کھانے والوں میں نہیں رہتیں ۔ چوہڑے ( ہلاک خور ) کو اگر جناب الہی کی عظمت و جرات کا مضمون سمجھاؤ تو وہ نہ سمجھے گا۔ اسی طرح وَ لَحْمُ الْخِنْزِيرِ سور کا گوشت ہے جو شہوت و غضب کو بڑھا دیتا ہے بعض آدمی بات بات پر آگ ہوتے ہیں۔ گویا ان کا دوزخ ان کے ساتھ ہوتا ہے۔ چلتے ہوئے ناک چڑھاتے جائیں گے۔ ہر وقت ایک جلن محسوس کرتے رہیں گے۔