حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 263 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 263

حقائق الفرقان ۲۶۳ سُورَةُ الْمَائِدَة تعلقات کا ذکر آیا تو منو وغیرہ کے حوالے دیئے ۔ اگر وید پر ہاتھ پڑتا تو وہ کبھی ایسا نہ کرتا۔ مجھے تعجب ہے کہ انجیل میں تمدن کا کوئی ذکر نہیں بیبیوں کی معاشرت کے متعلق کوئی مسئلہ نہیں مگر پھر بھی عیسائی اپنی بیبیوں کے ساتھ کیسی محبت کرتے ہیں۔ مسلمانوں میں کس قدر تاکید ہے مگر انہوں نے اس کی کچھ پرواہ نہ کی ۔ یہ قرآن مجید کی سخت بے ادبی ہے۔ مجھے بہت دکھ پہنچتا ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا (الروم : (۲۲) اور جَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَ رَحْمَةً - (الرووم : ۲۲) کی مطلق پرواہ نہیں کی جاتی ۔ چونکہ معاشرت میں پہلی بات معاہدہ ہے اس لئے پہلے تو اسے نباہنے کی تاکید فرمائی کہ اوفوا بِالْعُقُودِ لین دین ۔ بِعْتُ اشْتَرَيْتُ زَوَّجْتُ تزوجت ہیں۔ یہ سب عقد ہیں حتی کہ اَخَذْنَ مِنْكُمْ مِيثَاقًا غَلِيظًا ۔ (النساء : (۲۲) اگر پوچھو کہ میثاق غلیظ کیا ہے۔ تو کئی ہیں جن کو اس کا علم ہی نہیں ۔ بس نکاح میں نو بہار ایک خطبہ فارسی ہے وہ پڑھ دیں گے۔ فرماتا ہے تمام عقود۔ قرض لین دین۔ بیاه ، دوستی و دیگر معاہدات وفاداری کے ساتھ نیا ہو ۔ ہمارے ساتھ بھی بعض لوگوں نے عقد باندھا ہے جو بھلی بات کہو گے۔ مان لیں گے ۔ ہم نے تمہیں کئی بھلی باتیں بتائیں۔ ان پر عمل چاہیے۔ یا درکھو کہ اگر لوگ معاہدات پر قائم ہو جائیں تو تمدن میں بڑا آرام ہو جائے اور کبھی کوئی جھگڑا نہ اٹھے۔ چونکہ کھانا پینا بھی معاشرت میں شامل ہے۔ اس لئے فرمایا کہ حلال کھاؤ۔ أُحِلَّتْ لَكُمُ بَهِيمَةُ الْأَنْعَامِ قرآن شریف میں بکری، بھیڑر دنبہ، ہرن ، گائے ، نیل گائے، اُونٹ کو بہیمہ کہا گیا ہے ۔ غَيْرَ مُحِلَّى الصَّيْدِ وَ اَنْتُمْ حُرُم اللہ تعالیٰ نے انسان کو عبد بنانا چاہا ہے۔ تمام وہ اعضاء جو شریعت کے ماتحت رکھے ہیں ان کو فرمانبرداری سکھائی ہے۔ مثلاً بولنا۔ اس کے متعلق حکم جاری کیا کہ لغومت بکو ۔ اب ہم کو واجب ہے کہ دیکھیں بولنا مفید ہے یا نہیں۔ فرمایا بولومگر جھوٹ نہ بولو - لَعْنَتَ اللهِ عَلَى الْكَذِبِينَ ۔ (آل عمران : ۶۲ ) جھوٹ نہ بوب ا نہ بولیں تو پھر کیا کریں۔ سچ بولیں مگر پھر یہاں بھی اپنی معبودیت کا رنگ جمایا ہے اور کہا کہ دیکھو۔ سچ میں سے بھی ایک سچ منع لے تا کہ تم آرام پاؤ ان کے ساتھ۔ ہے تمہارے میں پیار رکھ دیا اور مہربانی سے بیبیاں (نکاح کے وقت مهر ونفقہ وغیرہ کا) تم سے پکا قول لے چکی ہیں ۔ ہے جھوٹوں پر اللہ کی لعنت بھیجیں ۔ لد