حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 260 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 260

حقائق الفرقان ۲۶۰ سُورَةُ النِّسَاء ۱۷۵ - يَأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمْ بُرْهَانَ مِنْ رَّبِّكُمْ وَ أَنْزَلْنَا إِلَيْكُمُ نُورًا مُّبِينًا - ترجمہ ۔ اے لوگو! تمہارے پاس آچکی ہے برہان تمہارے رب کی طرف سے اور ہم نے اتارا تمہاری طرف جگمگاتا ہوا نور ۔ تفسیر - انْزَلْنَا إِلَيْكُمُ نُورًا مبينا - افسوس کہ آجکل قرآن شریف مسلمانوں نے پانچ کاموں کے لئے بنا رکھا ہے ا۔ سرحد میں تو اس لئے کہ کسی کے ساتھ دعا کرنا ہو تو اس پر پنجہ لگاتے ہیں ۲۔ کچہری میں جھوٹی قسموں کے لئے ۳۔ عام طور پر کسی منتر جنتر کے لئے ۴۔ حافظ لوگ کبریائی کے لئے کہ کوئی کہے ہم بھی حافظ ہیں ۵ ۔ بعضے روپیہ کمانے کیلئے ۔ کئی لوگ آتے ہیں مجھے کہتے ہیں کوئی وظیفہ بتاؤ ۔ ایک عامل نے بتایا کہ مَنْ يَتَّقِ الله ۔۔۔۔۔ يَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لا يَحْتَسِبْ - (الطلاق: ۴ ) رٹا کرو۔ ہم اس نکتہ کو سمجھ گئے کہ یہ رٹنے کیلئے نہیں ۔ عمل کے لئے ہے۔ پھر اسے مجرب پایا۔ متقی بن جاؤ ۔ خدا اپنی جناب سے رزق دے گا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱ ۴ مورخه ۵ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۱) ۱۷۶- فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَاعْتَصَمُوا بِهِ فَسَيْدُ خِلُهُمْ فِي رَحْمَةٍ مِّنْهُ وَ فَضْلٍ وَ يَهْدِيهِمْ إِلَيْهِ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا - ترجمہ تو جن لوگوں نے اللہ کو مانا اور اپنے آپ کو دکھوں سے بچالیا اللہ کے ساتھ ہو کر تو عنقریب ان کو اپنی خاص رحمت اور فضل میں اللہ لے لے گا اور اپنی طرف پہنچنے کا سیدھا راستہ بتا دے گا۔ تفسیر سو جو یقین لائے اللہ پر اور اس کو مضبوط پکڑا تو ان کو داخل کرے گا اپنی مہر میں اور فضل میں اور پہنچاوے گا اپنی طرف سیدھی راہ پر ۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۳۲۴) لے جو شخص ڈرتا ہے اللہ سے تو اللہ ۔۔۔۔۔ اس کو وہاں سے رزق پہنچائے گا جہاں سے اس کو گمان بھی نہ ہو۔