حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 243
حقائق الفرقان ۲۴۳ سُورَةُ النِّسَاء ۱۵۶ - فَبِمَا نَقْضِهِمْ مِيثَاقَهُمْ وَ كُفْرِهِمْ بِأَيْتِ اللَّهِ وَ قَتْلِهِمُ الْأَنْبِيَاءَ بِغَيْرِ حَقٌّ وَ قَوْلِهِمْ قُلُوبُنَا غُلْفٌ بَلْ طَبَعَ اللَّهُ عَلَيْهَا بِكُفْرِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُونَ الا قليلا - ترجمہ ۔ تو ان کے قول و قرار توڑنے کی وجہ سے اور اللہ کی نشانیوں کے انکار کے سبب سے اور ناحق نبیوں کے قتل کرنے کے منصوبوں اور مقابلہ کرنے کے باعث اور اس کہنے پر کہ ہمارے دل بڑے معظم اور مکرم ہیں ( معظم اور مکرم کیا ہیں) بلکہ اللہ نے اُن کے دلوں پر نقش کر دیا ہے ان کے کفر کے سبب سے وہ تو ایمان لاتے ہی نہیں مگر بہت کم ۔ تفسیر - وَقَوْلِهِمْ قُلُوْبُنَا غُلْفٌ بَلْ طَبَعَ اللهُ عَلَيْهَا بِكُفْرِهِمْ ۔ اور اس کہنے پر کہ ہمارے دل پر غلاف ہے کوئی نہیں پر اللہ نے مہر کی ہے ان پر مارے کفر کے۔ فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۱۸ حاشیہ ) ۱۵۸ - وَ قَوْلِهِمْ إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ اللَّهِ ۚ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَ لكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ وَ إِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيْهِ لَفِي شَكٍّ مِنْهُ مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا اتَّبَاعَ الظَّنِّ وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينَا ترجمہ۔ اور یہ کہنے سے کہ ہم نے ملعون ثابت کر دیا مسیح عیسی مریم کے بیٹے کو جو ( بزعم خود ) رسول اللہ تھا حالانکہ ہ نہ نہ وہ وہ ملعون ملعون ثابت: ثابت ہوا اور نہ وہ ہ سولی سوا پر مرا لیکن وہ مصلوب کی طرح ان کو دکھا، اور جن لوگوں نے ہماری اس بات میں اختلاف کیا تو وہ لوگ ایک شک میں پڑے ہوئے ہیں۔ ان کو یقینی اور علمی طور پر مسیح کا مصلوب ہونا ثابت نہیں ، ہاں ایک گمان ہے اس کی پیروی کی ہے اور یقینا یقینا اس کو ملعون نہ ثابت کر سکے ۔ تفسیر وَقَوْلِهِمْ إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ اللهِ ۔ رسول اللہ کہنا بطور استهزاء ہے اور اس لئے کہ ان کی کتابوں میں تھا کہ اللہ کا نبی مقتول بالصلیب نہ ہوگا ۔ اس لئے انہوں نے کہا تا ظاہر ہو کہ وہ اللہ کے رسول نہ تھے ۔ اس لئے اللہ نے فرمایا کہ وہ مقتول بالصلیب نہیں کر سکتے ۔ بلکہ مشابه بالمصلوب بنایا گیا مسیح ان کے لئے ۔