حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 242 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 242

حقائق الفرقان ۲۴۲ سُورَةُ النِّسَاء تو بے شک موسیٰ سے تو اس سے بڑھ کر درخواست کر چکے ہیں انہوں نے کہا تھا کہ ہم کو دکھا دے اللہ کو کھلم کھلا ان کو پکڑ لیا بجلی نے ان کے گناہ کے سبب پھر بچھڑے کی پوجا اختیار کی اس کے بعد کہ آچکی تھیں کھلی کھلی نشانیاں ان کے پاس ( توحید و نبوت کی ) پھر ہم نے اس سے بھی درگزر کیا اور موسیٰ کو صریح سند اور غلبہ دیا۔ تفسیر ۔ أَنْ تُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ كِتبًا ۔ شریر لوگ جب کسی نیک بات پر عمل نہیں کرنا چاہتے تو طرح طرح کے عذر تراشتے ہیں مثلاً یہ کہ خدا ہم پر بھی ایک کتاب بھیج دیتا ۔ پھر موسیٰ سے اس بڑھ کر کہا کہ آرنا اللهَ جَهْرَةً (النساء : ۱۵۴) چنانچہ ان پر عذاب آیا۔ پر بے وجہ نہیں بلکہ بِظُلْمِهِمْ ۔ ( ان کے ظلم کی وجہ سے ) ، اس سے بھی ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۱) ا۔ خیالی تصویر انسانی جو دل میں کسی کی بٹھا لیتا ہے خلاف واقعہ نکلنے پر ابتلاء میں پڑتا ہے۔اس لئے احتیاط کرو وہ کتاب جملة واحدة چاہتے تھے ۔ ۲۔ الطعقة بجلی میں کبھی یکدم دو تین سے زیادہ آدمی نہیں مرتے صعقة کے معنی عذاب کے ہیں ۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۴۹) ۱۵۵ - وَرَفَعْنَا فَوْقَهُمُ الطُّورَ بِمِيْثَاقِهِمْ وَقُلْنَا لَهُمُ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَقُلْنَا لَهُمْ لَا تَعْدُوا فِي السَّبْتِ وَ أَخَذْنَا مِنْهُمْ مِيثَاقًا غَلِيظًا - ترجمہ ۔ اور وہ طور کے نیچے تھے جب ان سے قول و قرار لیا ہم نے اور ہم نے ان کو کہا کہ دروازہ میں داخل ہو فرمانبردار ہو کر اور ہم نے ان سے کہا آرام اور سکھ کے دن میں زیادتی نہ کرو اور ان سے ہم نے پکا قول بھی لیا۔ تفسیر اُدْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا ۔ یہ ہم نے تم کو بار ہا نصیحت کی ہے۔ جب کسی شہر میں جانے لگو تو داخل ہوتے وقت دعا مانگو ۔ فرماں بردار ہو کر شہر میں داخل ہو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۸۱) لے ہم کو دکھا دے اللہ کو کھلم کھلا ۔