حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 238 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 238

حقائق الفرقان ۲۳۸ سُورَةُ النِّسَاء ۱۳۲ - وَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَلَقَدْ وَصَّيْنَا الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ إِيَّاكُمْ أَنِ اتَّقُوا اللهَ وَإِنْ تَكْفُرُوا فَإِنَّ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَكَانَ اللهُ غَنِيًّا حَمِيدًا - ترجمہ۔ اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ زمین اور آسمانوں میں ہے اور البتہ تحقیق تم سے پہلے کتاب والوں کو ہم نے کہہ رکھا ہے اور خاص تم سے بھی کہ اللہ ہی کو سپر بناؤ اسی کا خوف رکھو۔ اور اگر تم منکر ہو گے حق کو چھپاؤ گے تو اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہ بہت بے نیاز بڑی ہی خوبیوں والا ہے۔ تفسیر - وَكَانَ اللهُ غَنِيًّا حَمِيدًا - ایک پولیس مین کی مخالفت سے انسان سکھ نہیں پا سکتا تو خدا کی مخالفت کر کے وہ کیونکر آرام پاسکتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مورخه ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۸۰) ۱۳۶ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوْمِينَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءَ لِلَّهِ وَ لَوْ عَلَى انْفُسِكُمْ أَوِ الْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ إِنْ يَكُنْ غَنِيًّا أَوْ فَقِيرًا فَاللَّهُ أَوْلَى بِهِمَا فَلَا تَتَّبِعُوا الْهَوَى أَنْ تَعْدِلُوا وَ إِنْ تَلُوا أَوْ تُعْرِضُوا فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا - ترجمہ۔ ایمان والو! منصف بنو۔ عدل پر قائم رہنے والے ہو اللہ گتی گواہی دو اگر چہ تمہاری ذات کے برخلاف ہو یا تمہارے ماں باپ یا قریبی رشتہ داروں کے خلاف ہو اگر چہ وہ مال دار ہو یا فقیر پھر اللہ ان دونوں کے لئے بہت اولی اور مہربان ہے تو تم خواہش نفس کی پیروی نہ کرو یہ کہ حق سے منہ پھیرو اور اگر تم پیچ دار الفاظ بولو گے یا منہ پھیرو گے اور پہلو تہی کرو گے تو بے شک اللہ تمہاری کرتوتوں سے بڑا خبر دار ہے۔ تفسیر - كُونُوا قَوْمِينَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءَ لِلَّهِ وَ لَوْ عَلَى أَنْفُسِكُمْ أَوِ الْوَالِدَيْنِ وَ الْأَقْرَبِينَ (النساء : ۱۳۶) انصاف پر کھڑے ہونے والے اللہ کے لئے گواہ بنواگر چہ اپنے یا والدین اور رشتہ داروں کے برخلاف گواہی دینی پڑے۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۵)