حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 236
حقائق الفرقان ۲۳۶ سُورَةُ النِّسَاء ۱۲۵ - وَمَنْ يَعْمَلْ مِنَ الصُّلِحَتِ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَلَا يُظْلَمُونَ نَقِيرًا - ترجمہ ۔ اور جو شخص سنوار کے کام کرے گا مرد ہو یا عورت بشرطیکہ وہ ایمان دار ہو تو یہ ہی لوگ جنت میں جائیں گے اور ان پر ظلم نہ کیا جائے گا خشخش برابر ۔ تفسیر - وَمَنْ يَعْمَلْ مِنَ الصُّلِحَتِ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَلَا يُظْلَمُونَ نَقِيرًا (النساء : ۱۲۵) جو شخص نیک کام کرے مرد ہو یا عورت حال یہ ہے کہ مومن ہو پس ایسے لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر ذرا بھی ظلم نہ ہوگا۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶۰) لَا يُظْلَمُونَ نَقِيرًا - کھجور کی گٹھلی کی پشت پر ایک نقطہ ہوتا ہے اسے نقیر کہتے ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ - مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۸۰) ۱۲۸ - وَ يَسْتَفْتُونَكَ فِي النِّسَاءِ قُلِ اللهُ يُفْتِيكُمُ فِيهِنَّ وَ مَا يُتْلَى عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَبِ فِي يَتْمَى النِّسَاءِ الَّتِي لَا تُؤْتُونَهُنَّ مَا كُتِبَ لَهُنَّ وَ تَرْغَبُونَ أَنْ تَنْكِحُوهُنَّ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الْوِلْدَانِ وَ أَنْ تَقُومُوا لِلْيَتَى بِالْقِسْطِ وَمَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِهِ عَلِيمًا - ترجمہ ۔ اور تجھ سے فتوی پوچھتے ہیں عورتوں کے مقدمہ میں ۔ تم جواب دو کہ اللہ فتوی دیتا ہے تم کو ان کے مقدمہ میں اور وہ ( جو سورۃ النساء کے ابتدا میں حکم دیا تھا ان یتیم بچوں کے مقدمہ میں جن کو تم نہیں دیتے وہ حق جو ان کے لئے ٹھہرا دیا گیا ہے اور تم چاہتے ہو کہ ان سے نکاح کر لو اور وہ حکم ان بچوں کے مقدمہ میں ہے جو بے کس اور بے بس ہیں اور یہ حکم ہے کہ یتیموں کے ساتھ ٹھیک ٹھیک انصاف رکھو اور تم کچھ بھی نیکی کرو گے تو اللہ اس کو خوب جانتا ہے۔ تفسیر۔ بعض وقت لوگ یتیم لڑکوں کو ذلیل سمجھتے ہیں۔ ان کے مال کو کھا لیتے ہیں ۔اس سے منع فرمایا اور ارشاد کیا اَنْ تَقُومُوا لِلْيَتَى بِالْقِسْطِ یتیموں کے لئے انصاف پر قائم رہو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۸۰)