حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 232
حقائق الفرقان ۲۳۲ سُورَةُ النِّسَاء ۱۱۴- وَ لَوْ لَا فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ وَ رَحْمَتُهُ لَهَمَّتْ طَائِفَةٌ مِّنْهُمْ أَنْ يُضِلُّوكَ وَمَا يُضِلُّونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ وَ مَا يَضُرُّونَكَ مِنْ شَيْءٍ وَ أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَيْكَ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَ عَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَ كَانَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا - ترجمہ۔ اور اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تجھ پر نہ ہوتی تو ایک جماعت نے ان میں سے قصد کر لیا تھا کہ تجھے راہ سے ہٹا دیں اور وہ راہ سے نہیں ہٹاتے مگر اپنے ہی کو اور تیرا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے اور اللہ نے تجھ پر کتاب نازل کی اور دانائی کی باتیں اور تجھے سکھا دیا وہ سب کچھ جو تو نہیں جانتا تھا اور تجھ پر اللہ کا بہت ہی بڑا فضل ہے۔ تفسیر میں تم کو قرآن شریف سناتا ہوں ۔ مدعا اس سے میرا یہ ہوتا ہے کہ تم اس پر عمل کرو اور عمل کر کے اس سے نفع اٹھاؤ ۔ قرآن کریم پر عمل کرنے سے انسان کے آٹھ پہر خوشی سے گزرتے ہیں۔ قرآن شریف پر عمل کرنے سے انسان کو خوشی و عزت اور کم سے کم بندوں کی اتباع اور محتاجی سے نجات ملتی ہے۔ ان يُضِلَّ ۔ خبردار ہو جاؤ ایک گروہ اس کوشش میں لگا ہوا ہے کہ تم گمراہ ہو جاؤ ۔ وَ مَا يَضُرُّونَكَ مِنْ شَيْءٍ ۔ اگر تم قرآن شریف پر توجہ رکھو تو تم گمراہ کرنے والوں کی کوششوں سے محفوظ رہ سکتے ہو ۔ یوروپ والوں نے کس قدر ترقی کی ہے لیکن دیکھو ایک بندہ کو خدا بنالیا ہندوؤں نے ۳۳ کروڑ دیوتا بنا لئے ۔ آریہ وَحْدَةً لَا شَرِيكَ نہیں کہہ سکتے ۔ وَ عَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ ۔ دیکھو ۔ نبی کریم ایسے انسان کو ارشاد ہے کہ اگر قرآن شریف نہ آتا تو مجھ کو کچھ نہ آتا۔ بھلائی اور برائی سمجھنے کا ایک ہی ذریعہ قرآن شریف ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مورخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۹) عظیم كَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا - اللہ تعالیٰ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلق کو رماتا ہے اور ان پر جو فضل ہوا اسے بھی عظیم فرمایا۔ اب خیال کرو کہ جس کو خدا تعالیٰ نے عظیم کہا